مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 139 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 139

مالی قربانی 139 ایک تعارف ہونے کی صورت میں نیشنل امیر سے درخواست کر کے جماعتی رسید بکس حاصل کی جاسکتی ہیں۔مقامی آڈیٹر سے آڈٹ کروا کر ایک سال کے اندر رسید بکس نیشنل امیر اپریذیڈنٹ کو بھجوا دی جائیں۔جماعتی رقوم کی حفاظت کیلئے کم از کم ایک منظور شدہ بنک میں اکا ؤنٹ ہونا چاہیئے جس میں تمام۔رقوم جمع ہوں۔اس اکاؤنٹ کو کم از کم دو افراد آپریٹ کرتے ہوں۔(i)۔امیر جماعت (ii)۔جس کو مجلس عاملہ مرکز کی اجازت کے بغیر کوئی نئ رقم اعطیہ وغیرہ جماعت سے وصول نہیں کیا جاسکتا۔آمد و بقایا جات کا مکمل حساب رکھا جائے تاکہ بقایا جات کی موجودہ صورتحال مستحضر رہے۔مقامی آڈیٹر کم از کم ہر تین ماہ بعد مقامی حسابات کی پڑتال کرے۔جن مقامی جماعتوں میں آڈیٹر مقرر نہ ہوں وہاں کے امیر ا پریذیڈنٹ اس امر کی تسلی کر لیں کہ حسابات با قاعدہ رکھے جارہے ہیں۔قواعد وضوابط تحریک جدید کے مطابق ہر ملک میں مختلف سطحوں پر درج ذیل آڈیٹر مقرر کئے جانے الد ضروری ہیں۔(0) مقامی آڈیٹر (ب) انٹرنل آڈیٹر ( ج ) نیشنل آڈیٹر مقامی آڈیٹر یہ مقامی جماعت اور اس کے ماتحت حلقوں کے حسابات کے آڈٹ کا ذمہ دار ہے۔اور اپنی آڈٹ رپورٹ انٹرنل آڈیٹر اور نیشنل امیر کو بھجوائے گا۔(ب) انٹرنل آڈیٹر (بمطابق قواعد وضوابط تحریک جدید 396,172) ی نیشنل سطح پر تمام جماعتوں اور ان کے حلقوں کے حسابات کے آڈٹ کا ذمہ دار ہوگا۔وہ اس بات کو یقینی بنائے گا۔کہ تمام مقامی آڈیٹر اس کو اپنی آڈٹ رپورٹ بھجوائیں۔نیز وہ نیشنل جماعت اور کسی بھی مقامی جماعت کے حسابات آڈٹ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔انٹرنل آڈیٹر حسب قواعد تحریک جدید فیشنل امیر کو جواب دہ ہوگا۔لیکن اپنی رپورٹ کی کاپی نیشنل آڈیٹر کوبھی بھجوائے گا۔