مالی قربانی ایک تعارف — Page 106
مالی قربانی 106 ایک تعارف کرتے ہیں کئی کئی مہینوں کی تنخواہیں انجمن کے غریب کارکن دیا کرتے تھے آج بھی یہ مناظر ساری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور احمدیت کی برکت سے بڑے حسین نقوش ظاہر ہو رہے ہیں لیکن انکا آغاز قادیان سے ہوا ہے، اور تحریک جدید نے اس مالی قربانی کی رغبت پیدا کرنے میں جو کردارادا کیا ہے۔اسے ہم کسی صورت بھی نظر انداز۔" نہیں کر سکتے۔" حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے تحریک جدید کی قربانی میں کتنا اور کس طرح حصہ لیا جائے ، کے بارہ میں ہدایت دیتے ہوئے فرمایا:۔اس مالی قربانی (تحریک جدید ) کا فلسفہ سیدنا حضرت فضل عمر نے بیان فرماتے ہوئے اس امر کی بھر پور تلقین فرمائی کہ ہر جہت سے بچت عمل میں لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ استطاعت کے ساتھ خدا کی راہ میں خرچ کیا جائے ہر فرد جماعت فحشاء سے احتراز کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی مغفرت کا طالب ہو۔" تحریک جدید کے ادوار ( خطبه جمعه ۵/ نومبر ۱۹۹۳ء) تحریک جدید کا آغاز ۱۹۳۴ میں ہوا۔شروع میں یہ تحریک عارضی تھی لیکن جب دس (۱۰) سال کا عرصہ گزرا۔تو آپ نے اس کے کام کی نوعیت اور اسکی اہمیت کے پیش نظر اس کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا اور پہلے دس (۱۰) سال کے عرصہ کو دفتر اول کا نام دیا، جس میں پانچ ہزاری مجاہدین شامل ہیں۔حضرت مصلح موعود تحریک جدید کے ادوار کی شکل کے بارہ میں فرماتے ہیں:۔" میں نے سوچا ہے کہ اب تحریک جدید کی یہ شکل کر دی جائے کہ ہر دفتر جو بنے گا اس کے دور اول وثانی بنتے چلے جائیں۔اور ہر ایک انیس سال کا ہو۔۔۔۔پس اس کے بعد دوسرے لوگ بھی اس طرح 19 ، 19 سالہ دوروں میں حصہ لیتے چلے جائیں گے۔انیس (19) میں میں نے جو حکمت رکھی تھی میں اسے بدلنا نہیں چاہتا۔" ( خطبه جمعه ۲۷ نومبر ۱۹۵۳ء)