مالی قربانی ایک تعارف — Page 100
مالی قربانی 100 چندہ عام ایک تعارف چندہ عام وہ لازمی اور بنیادی چندہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہر کمانے والے احمدی مرد عورت کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔اس کی شرح تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی کل آمد کا ۱۶/ا ہے۔ایسے احمدی احباب جو اپنی کسی کمزوری و مجبوری کی بناء پر پوری شرح سے اس چندہ کی ادائیگی ممکن نہ پاتے ہوں وہ اپنے حالات اور اپنی پوری آمد تحریر کر کے حضرت خلیفہ اسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے رعایت شرح لے سکتے ہیں۔بجٹ میں رعایت شرح والے احباب کی پوری آمد درج کی جائے اور کیفیت کے خانہ میں رعایت شرح کا حوالہ دیا جائے۔رعایت شرح ایک سال کیلئے ہوتی ہے۔ہر سال رعائت شرح کیلئے الگ درخواست دینی ضروری ہے۔رعایت شرح حاصل کرنے والے احباب کو انتخاب کے موقع پر ووٹ دینے کا حق ہوگا لیکن وہ عہد یدار منتخب نہیں ہوسکیں گے۔بقایا کی معافی یا رعایت شرح کی درخواست مقامی جماعت کی وساطت سے نیشنل امیر کی سفارش کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے نام وکالت مال لندن کو بھجوائی جائے۔اگر درخواست دہندہ کو رعایت ملنے سے مقامی/ نیشنل جماعت کو اختلاف ہو تو بھی درخواست نہیں روکی جاسکتی۔تاہم مقامی نیشنل جماعت کو اس درخواست کے ساتھ اپنا اختلافی نوٹ لف کرنے کا اختیار ہوگا۔بقایا جات کی قسط وار ادا ئیگی کی اجازت وکالت مال لندن سے لی جا سکتی ہے لیکن درخواست مقامی جماعت کی وساطت سے آنی ضروری ہے۔بقایا جات کی معافی والے احباب بھی حسب قواعد انتخاب میں شامل ہونگے )