مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 98 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 98

مالی قربانی 98 چندہ حصہ آمد ایک تعارف موصی احباب کی اصل آمد پر واجب الا دا چندہ کو چندہ حصہ آمد کہا جاتا ہے۔جس کی کم از کم شرح ۱/۱۰ ہے جو ۱/۳ تک بڑھائی جاسکتی ہے۔موصی وصیت کے بعد بھی مجلس کار پر ادز کو درخواست دے کر ۱/۱۰ سے زیادہ اور بصورت مجبوری و عدم استطاعت ۱/۳ سے کم کروا سکتا ہے۔اس چندہ کی ادائیگی موصی اپنی آمد کے مطابق ماہانہ کرے گا۔لیکن جن موصیان کی آمد ماہانہ کی بجائے سہ ماہی ، ششماہی یا سالا نہ ہو وہ آمد ہونے پر اپنی وعدہ کردہ شرح کے مطابق چندہ ادا کریں۔جس موصی پر وصیت کا چندہ واجب ہو جائے اور وہ چھ ماہ تک ادا ئیگی نہ کرے تو مجلس کار پرداز وصیت منسوخ کر سکتی ہے۔البتہ بحالت مجبوری وکالت مال ثانی کے توسط سے مجلس کار پرداز سے مہلت کی درخواست کی جاسکتی ہے۔۔جو موصی وصیت کرنے کے بعد چھ ماہ تک ادائیگی بھی نہ کرے اور نہ ہی کوئی رابطہ کرے اس کی وصیت عدم ادائیگی اور عدم رابطہ کی وجہ سے منسوخ ہو سکتی ہے۔۴۔چندہ حصہ آمد ( وصیت) کی معافی نہیں ہوسکتی۔ایسی صورت میں کہ موصی شرح کے مطابق وصیت ادانہ کر سکے، اسے بامر مجبوری وصیت منسوخ کروالینی چاہیے اور چندہ عام ادا کرنا چاہیے۔☆ -