مالی قربانی ایک تعارف

by Other Authors

Page 38 of 201

مالی قربانی ایک تعارف — Page 38

مالی قربانی 38 جاتی تو چندے بھی کہیں کے کہیں پہنچ جاتے اور تعداد بھی کئی گنا زیادہ ہوسکتی تھی۔۔۔پس میں جماعتوں کو آج پھر دوبارہ توجہ دلاتا ہوں کہ ان رابطوں کو قائم کریں اور وسیع کریں اور تربیت کی طرف توجہ کریں۔اپنی مستیاں دور کریں اور ان نئے لوگوں کو بھی مالی قربانیوں میں شامل کریں۔چاہے وہ لوگ ٹوکن کے طور پر ہی کچھ نہ کچھ دے رہے ہوں۔اس طرح، جیسا کہ میں نے کہا ہے ماں باپ نئے بچوں کو بھی اس مالی قربانی میں شامل کرنے کی کوشش کریں خاص طور پر واقفین نو بچوں میں سے تو ضرور ہر پیدا ہونے والا بچہ اس میں شامل ہونا چاہیے۔“ خطبه جمعه فرموده ۵ نومبر ۲۰۰۴ء) ☆ ایک تعارف