ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 80 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 80

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۰ جلد نهم پیش کیا اور وہ حدیث لکھی جس میں نبی علیہ السلام نے اپنے متعلق آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی فرمائی اور اس میں تو فیتنی کے معنے وفات کے ظاہر فرمائے ۔ لے ۲۸ جنوری ۱۹۰۷ء (بوقت ظهر) چند مسائل آج حضرت اقدس ظہر کی نماز میں تشریف لائے تو مندرجہ ذیل سوالات خطوط سے حضرت کے حضور میں پیش ہوئے ۔ (۱) ایک شخص کا سوال پیش ہوا کہ میری پہلی بیوی کو جلدی اولاد ہو جاتی ہے جس کے باعث وہ کمزور ہو گئی کیا میں دوسرا نکاح کر سکتا ہوں یا نہیں؟ حضرت نے فرمایا۔ اس کو بہر صورت اختیار ہے۔ (۲) پھر ایک شخص کا سوال ہوا کہ مجھ سے گناہ ہو جاتا ہے اور پھر تو بہ کر لیتا ہوں ۔ پھر گناہ ہوجاتا ہے کیا علاج کروں؟ آپ نے فرمایا ۔ پھر تو بہ کرے اور اس کا کیا علاج ہے؟ (۳) سوال پیش ہوا کہ بعض لوگ یہ عذر کرتے ہیں کہ جس کی عورت آگے موجود ہو اس کو ہم ناطہ نہیں دیتے۔ حضرت نے فرمایا۔ پھر وہ اس سے تو مَثْنَى وَثُلثَ وَرُبع (النساء:۴) کو بند کرنا چاہتے (ہیں)۔ (۴) سوال پیش ہوا کہ بندوق کے شکار کے متعلق کیا حکم ہے؟ حضرت نے فرمایا۔ تکبیر پڑھ کر بندوق مارے، شکار مر جاوے تو حلال ہے۔ ہے الحکم جلد ا ا نمبر ۴ مورخه ۱۳۱ جنوری ۱۹۰۷ صفحه ۱۵ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۵ مورخه ۱۰ فروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۴