ملفوظات (جلد 9) — Page 78
بعد ازاں قادیان کے آریوں کے تعصّب اور ان کی حق پوشی کا ذکر ہوا کہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے نشانات بینات دیکھ کر ان کو چھپا رہے ہیں۔اثنائے راہ میں آج کا الہام بیان فرمایا۔اِنَّمَا يُرِيْدُ اللّٰهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَ يُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيْرًا یعنی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ تم سے اے اہل بیت! ناپاکی دور کر دے اور تم کو بالکل پاک کر دے۔پھر پچیس چھبیس برس کا ایک پرانا الہام بیان فرمایا جو کسی شخص کے متعلق ہے۔فَارْتَدَّا عَلٰۤى اٰثَارِهِمَا وَ وُهِبَ لَهُ الْجَنَّۃُ۔۱ اتنے میں طاقت بالا اس کو کھینچ کر لے گئی۔صبح کی سنتوں کے بعد نفل مفتی محمد صادق صاحب نے ایک شخص کے خط میں سے بیان کیا کہ وہ پوچھتا ہے کہ جب صبح روشن ہو جائے تو اس وقت فرضوں کے پہلے صبح کی سنتوں کے بعد نوافل کی نماز درست ہو سکتی ہے یا نہیں؟ حضرت اقدس و مولوی نور الدین صاحب نے فرمایا کہ دو رکعت سنّت کے سوا فرضوں سے پہلے اور کوئی نماز جائز نہیں۔حل مشکلات پھر مفتی محمد صادق صاحب نے ایک شخص کا خط پیش کیا کہ وہ پوچھتا ہے کہ مشکلات و مصائب کے وقت کیا کرنا چاہیے؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ استغفار بہت پڑھے اور اپنے قصوروں کی اللہ تعالیٰ سے معافی طلب کرے۔۲ ۲۶؍جنوری ۱۹۰۷ء (بوقت ظہر) ایک احمدی بھائی کا خط پیش کیا گیا لکھا کہ میں نے ایک احمدی بھائی کے دو بیٹوں کا معالجہ کیا تھا ترجمہ از مرتّب) پھر وہ دونوں پچھلے پاؤں واپس لوٹ گئے اور اس کو جنّت عطا کی گئی (مرتّب) ۲الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴ مورخہ ۳۱؍ جنوری ۱۹۰۷ء صفحہ ۷