ملفوظات (جلد 9) — Page 270
۱۹؍ستمبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر) حضور کے متعلق ایک شخص کی پیشگوئی پیسہ اخبار مورخہ ۱۸؍ستمبر ۱۹۰۷ء میں شائع شدہ دہلی کے ایک شخص نور احمد نامی کا مندرجہ ذیل مراسلہ حضرت اقدس کی خدمت میں پڑھ کر سنایا گیا۔’’پچھلے سال اکتوبر کے مہینہ میں افسر الاطباء جناب حافظ محمد اجمل خاں صاحب کے دولت خانہ میں بموجودگی جناب نواب شجاع الدین صاحب رئیس لوہارو، خان بہادر غلام حسن خان صاحب آنریری مجسٹریٹ و رئیس دہلی، نواب مرزا اکبر علی خاں صاحب، حاجی عبد الغنی و دیگر معززین جناب مولانا مولوی میر کرامت علی خاں صاحب نے فرمایا تھا کہ اب کے طاعون فروری سے زور پکڑے گا اور اپریل، مئی میںیہاں تک زور ہوگا کہ نوے ہزار فی ہفتہ اموات طاعون سے ہوں گی ۲۴؍اپریل صبح ۵۱۴ بجے اٹلی میں زلزلہ آئے گا۔آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ دلی میں بھی طاعون ہوگا اور افراتفری پھیلے گی لیکن جس محلہ میں آپ کا مسکن ہے وہاں طاعون نہیں ہوگا۔جس طاعون کے مریض کومیں چھوؤں گاوہ طاعون سے نہیں مَرے گا۔چنانچہ یہ پیشگوئی من و عن پوری ہوئی۔فراش خانہ میں حضرت کا مکان ہے وہاں طاعون نہیں ہوا۔اور یہ بھی سنا گیا ہے کہ جن بیماروں کو آپ نے تعویذ دیا وہ بچ گئے۔چنانچہ ولایت علی اور قمر الدین سوداگران صدر بازار دہلی کا بیان ہے کہ ساٹھ مریضوں کو تعویذ پلائے گئے سب کے سب بچ گئے۔اب کہ طاعون کے متعلق جو پیشگوئی کی گئی ہے برائے اندراج پیسہ اخبار ارسال خدمت ہے۔پیشنگوئی متعلقہ طاعون بابت سال ۱۹۰۷ء و ۱۹۰۸ء۔پنجاب میں اب کے طاعون کا پچھلے سال جیسا زور نہیں ہوگا البتہ ممالک مغربی و شمالی میں بہت زور ہوگا۔دلی میں بھی گذشتہ سال سے زیادہ ہوگا۔پنجاب کے ایک بہت بڑے مذہبی لیڈر جن کو دعویٰ ہے کہ ان کو طاعون نہیں ہو سکتا۔طاعون سے انتقال کریں گے۔ان کے مرید اس واقعہ سے متاثر ہو کر اپنے کئے سے پشیمان ہوں گے۔ہندوستان سے