ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 269 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 269

جماعت کمزور ہے کسی شخص کے مرتد ہونے والا خواب جو گذشتہ اخبار میں چھپ چکا ہے اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جماعت بہت کمزور ہے۔اکثر نادان لوگ بد ظنی کے قریب چلے جاتے ہیں۔اور تھوڑی بات پر ٹھوکر کھاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے۔آمین بدیہی اور نظری باتیں حافظ احمد اللہ صاحب نے عرض کیا کہ حضور کا ایک الہام جو اخبار بدر ۲۰؍ستمبر ۱۹۰۶ء میں چھپا تھا اس طرح سے ہے مَاۤ اَنَا اِلَّا کَالْقُرْاٰنِ وَسَیَظْھَرُ عَلٰی یَدَیَّ مَا ظَھَرَ مِنَ الْفُرْقَانِ۔اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف میں چونکہ آیات محکمات کے ساتھ آیاتِ متشابہات بھی ہیں۔اسی کے موافق مامور من اللہ کا حال و قال ہے۔بعضی بعضی باتیں بدیہی ہیں اور بعضی نظری۔فرمایا۔یہ درست ہے۔چند فقہی مسائل (۱) بعض اوقات رمضان ایسے موسم میں آتا ہے کہ کاشت کاروں سے جبکہ کام کی کثرت مثل تخم ریزی و درودگی ہوتی ہے۔ایسے ہی مزدوروں سے جن کا گذارہ مزدوری پر ہے روزہ نہیں رکھا جاتا ان کی نسبت کیا ارشاد ہے؟ فرمایا۔اَلْاَعْـمَالُ بِالنِّیَّاتِ۔یہ لوگ اپنی حالتوں کو مخفی رکھتے ہیں۔ہر شخص تقویٰ و طہارت سے اپنی حالت سوچ لے۔اگر کوئی اپنی جگہ مزدوری پر رکھ سکتا ہے تو ایسا کرے ورنہ مریض کے حکم میں ہے۔پھر جب میسر ہو رکھ لے۔(۲) اور وَ عَلَى الَّذِيْنَ يُطِيْقُوْنَهٗ (البقرۃ:۱۸۵) کی نسبت فرمایا کہ اس کے معنے یہ ہیں کہ جو طاقت نہیں رکھتے۔(۳) اور نصف شعبان کی نسبت فرمایا کہ یہ رسوم حلوا وغیرہ سب بدعات ہیں۔۱ ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۶؍ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۶،۷