ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 150 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 150

کو بلاتوقف چھوڑ دو کیونکہ خود ایسا مکان ہی خطرناک ہوتا ہے گو کوئی چوہا بھی اس میں نہ مَرا ہو اور حتی المقدور مکانوں کی چھتوں پر رہو۔نیچے کے مکان سے پرہیز کرو اور اپنے کپڑوں کو صفائی سے رکھو۔نالیاں صاف کراتے رہو۔سب سے مقدم یہ کہ اپنے دلوں کو بھی صاف کرو اور خدا کے ساتھ پوری صلح کرلو۔کتاب ’’قادیان کے آریہ اور ہم‘‘ حضرت نے فرمایا ہے کہ کتاب’’قادیان کے آریہ اور ہم‘‘ تمام دوست مرد اور عورت جو مقدرت رکھتے ہیں ایک ایک جلد خرید فرماویں اور نیز آریوں کے درمیان مفت تقسیم کرنے کے واسطے خریدی جائے۔کیونکہ یہ کتاب غلطی کے سبب ساری کی ساری ہر دو اخباروں میں یک دفعہ چھپ چکی ہے اور جس دوست کی ملکیت میں وہ کتاب ہے اس کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔۱ ۵؍اپریل ۱۹۰۷ء ایک تازہ الہام تازہ الہام ’’حٰمٓ۔تِلْكَ اٰيٰتُ الْكِتٰبِ الْمُبِيْنِ راز کھل گیا‘‘ کا ذکرتھا۔فرمایا۔تفہیم یہی ہوئی ہے کہ یہ پیشگوئی ہے۔سابقہ کتب کی مثال پہلی کتابوں کا ذکر تھا جو منسوخ شدہ ہیں اورمحرف و مبدل ہیں۔فرمایا۔اب ان کی مثال ایک مسمار شدہ عمارت کی طرح ہے۔جس طرح کوئی عمارت گرجاتی ہے اور اس کی اینٹیں اوپر نیچے کہیں کی کہیں جا پڑتی ہیں۔پاخانے کی اینٹ باورچی خانے میں اور باورچی خانے کی اینٹ پاخانے میں چلی جاتی ہے۔وہ مکانات اب اس قابل نہیں رہے کہ ان میں رہائش اختیار کی جائے جو ان کو اپنا مسکن بنائے وہ محلات میں رہنے والوں کی طرح آرام پا نہیں سکتا۔دیسی جڑی بوٹیاں سیر میں بر لب سڑک خود رو بوٹیوں کی طرف اشارہ کر کے اور حضرت مولوی حکیم نور الدین صاحب کو مخاطب کر کے حضرت اقدس نے فرمایاکہ