ملفوظات (جلد 9) — Page 147
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۴۷ جلد نهم کر کے مشورہ دے۔ ایسا ہی خدمت کرنے والوں کے واسطے بھی ضروری ہے کہ اپنا بچاؤ بھی رکھیں اور بیمار کی ہمدردی بھی کریں۔ سوال ہوا کہ طاعون زدہ کے غسل کے طاعون سے مرنے والا مومن شہید ہوتا ہے واسطے کا حکم ہے؟ فرمایا۔ مومن طاعون سے مرتا ہے تو وہ شہید ہے۔ شہید کے واسطے غسل کی ضرورت نہیں ۔ کفن سوال ہوا کہ اس کو فن پہنایا جائے یانہیں؟ فرمایا۔ شہید کے واسطے کفن کی ضرورت نہیں ۔ وہ انہیں کپڑوں میں دفن کیا جاوے۔ ہاں اس پر ایک سفید چادر ڈال دی جائے تو ہرج نہیں ۔ عظ ایک شخص کا سوال حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا کہ قرآن شریف میں اسم اعظم کون سا لفظ ہے؟ اعظم اسم اسم فرمایا۔ اسم اعظم اللہ ہے ۔ وو خواب کو پورا کرنا ایک دوست نے حضرت کی خدمت میں اپنی یوی کا خواب لکھا کہ کسی شخص نے خواب میں میری بیوی کو کہا کہ تمہارے بیٹے پر بڑا بوجھ ہے اس پر سے صدقہ اتارو اور ایسا کرو کہ چنے بھگو کر مٹی کے برتن میں رکھ کر اور لڑکے کے بدن کا کرتہ اتار کر اس میں باندھ کر رات سوتے وقت سرہانے چار پائی کے نیچے رکھ دو اور ساتھ چراغ جلا دو صبح کسی غیر کے ہاتھ اٹھوا کر چورا ہے میں رکھ دو ۔ یہ خواب لکھ کر حضرت سے دریافت کیا کہ کیا جائز ہے کہ ہم خواب اسی طرح سے پورا کر لیں۔ جواب میں حضرت نے تحریر فرمایا کہ جائز ہے کہ اس طرح سے کریں اور خواب کو پورا کر لیں۔ دعا میں صیغہ واحد کو جمع عد کو جمع کرنا ایک دوست کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ میں ایک مسجد میں امام ہوں بعض دعائیں جو صیغہ واحد متکلم میں ہوتی ہیں ۔ یعنی انسان کے اپنے واسطے ہی ہو سکتی ہیں میں چاہتا ہوں کہ ان کو صیغہ جمع میں پڑھ کر مقتدیوں کو بھی اپنی دعا میں شامل کر لیا کروں اس میں کیا حکم ہے؟