ملفوظات (جلد 9) — Page 137
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳۷ جلد نهم جہنم کا عذاب ہمیشہ کے واسطے ہو جس سے انسان کے واسطے کبھی بھی چھٹکارا ہونے والا نہیں ہے اور ہمیشہ کے واسطے وہ جہنم میں رہے گا۔ یہ مذہب بالکل غلط ہے اور قرآن شریف اور حدیث کے بالکل برخلاف ہے۔ قرآن شریف سے یہ امر ثابت ہے کہ ایک وقت عذاب کا گزار کر انسان رفتہ رفتہ عذاب جہنم سے بچایا جائے گا۔ خدا تعالیٰ غفور الرحیم ہے۔ یہ بات بالکل غیر معقول ہے کہ جس انسان کو خدا تعالیٰ ( نے ) آپ پیدا کیا ہے اور وہ اس کی مخلوق ہے اور اس کی کمی بیشی میں اس کے خلق کا حصہ ہے وہ اس کو ایسا عذاب دے دے کہ کبھی اس کے واسطے نجات ہی نہ ہو۔ یہ مذہب تو آریوں کا ہے کہ انسان کے واسطے نجات کبھی نہیں ۔ وہ کسی نہ کسی جون میں پڑا رہے گا لیکن معلوم نہیں ہوتا ہے کہ لاکھوں کروڑوں کیڑے مکوڑے کب تک انسان بنیں گے ۔ ایک ایک قطرے میں صدہا کیڑے پائے جاتے ہیں۔ آریوں کا پرمیشر کیا دیا لو ہے کہ کل جگ آ گیا مگر تا حال کوئی صورت مکتی کی انسانوں کے واسطے پیدا نہیں ہوئی ۔ لے بلا تاریخ او حکیم بچے کے کان میں اذا علی محمد عمر صاب نے فیروز پورسے دریافت کیا کہ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو مسلمان اس کے کان میں اذان کہتے ہیں کیا یہ امر شریعت کے مطابق ہے یا صرف ایک رسم ہے؟ فرمایا۔ یہ امر حدیث سے ثابت ہے اور نیز اس وقت کے الفاظ کان میں پڑے ہوئے انسان کے اخلاق اور حالات پر ایک اثر رکھتے ہیں۔ لہذا یہ رسم اچھی ہے اور جائز ہے۔ خان صاحب عبد الحمید نے کپورتھلہ نشان کے پورا ہونے پر دعوت دینا جائز ہے سے حضرت کی خدمت میں ڈوٹی کے ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۴