ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 119 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 119

فرمایا کہ جائز نہیں ہے۔جَھنڈ یا بودی اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ کسی بزرگ کے نام پر جو چھوٹے بچوں کے سر پر جَھنڈ یعنی بودی رکھی جاتی ہے اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ فرمایا۔ناجائز ہے۔ایسا نہیں چاہیے۔محرم پر تابوت کابنانا اسی شخص کا سوال پیش ہوا کہ محرم پر جو لوگ تابوت بناتے ہیں اور محفل کرتے ہیں۔اس میں شامل ہونا کیسا ؟ فرمایا کہ گناہ ہے۔۱ ۹؍مارچ ۱۹۰۷ء رسول کے ذریعہ روحانی پرورش الہامِ الٰہی ’’ہزاروں تیرے پروں کے نیچے ہیں‘‘۲ پر فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رسول آتا ہے اس کے ذریعہ سے ایک باطنی پرورش انسانوں کی ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف سے اوّل نزولِ فیضان اس پر ہوتا ہے پھر اس کے ذریعہ سے دوسروں کو بھی حاصل ہوتا ہے جیسا کہ مولوی معنوی صاحب فرماتے ہیں۔؎ قطب شیر و صید کردن کارِ او باقیان ہستند باقی خوار او اصل غرض جو تقویٰ اور ایمان سے ہے وہ تو سب کو حاصل ہو ہی جاتی ہے کسی کو بلا واسطہ اور کسی کو بالواسطہ۔اصل مقصود تو یہ ہے کہ انسان کامل ایمان حاصل کرے اور ابدی نجات کو پالے۔اگر یہ بات خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہو جائے تو پھر اس کی مثال ایسی ہے۔جیسا کہ کچھ آدمی راہ پر چلتے ہیں اور کچھ دوسرے ان کے ذریعہ سے راہ کو پہچانتے ہیں۔منزلِ مقصود پر پہنچ کر سب برابر ہوجاتے بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۴؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۵ ۲الحکم میں یہ الہام یوں درج ہے ’’ہزاروں آدمی تیرے پروں کے نیچے ہیں‘‘’’مرتّب‘‘ (الحکم جلد ۱۱ نمبر ۹ مورخہ ۱۷؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۱) ۳ بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۴؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۴