ملفوظات (جلد 9)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 115 of 412

ملفوظات (جلد 9) — Page 115

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۱۵ جلد نهم چلا جاتا ہے چہ جائیکہ کوئی خدا کی طرف سے مامور اپنے آپ کو کہے حالانکہ وہ مامور نہ ہو۔ لے نماز میں امام امام ذکر ہوا کہ چکڑالوی کا عقیدہ ہے کہ نماز میں امام آگے نہ کھڑا ہو بلکہ صف کے اندر ہو کر کھڑا ہو۔ فرمایا ۔ امام کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ وہ آگے کھڑا ہو۔ یہ عربی لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں وہ شخص جو دوسرے کے آگے کھڑا ہو ۔ معلوم ہوتا ہے کہ چکڑالوی زبان عربی سے بالکل جاہل ہے ۔ کے ایک صاحب نے اپنا ایک خواب بیان کیا جس میں کسی بڑے کام قِيَامَ فِي مَا أَقَامَ اللهُ کے کرنے کی طرف اشارہ تھا مگر اس کام کے واسطے سامان سر دست مہیا نہ تھے اور ان کا منشا تھا کہ خواب کی بنا پر فوراً اس کام کو شروع کر دیں۔ بنا حضرت نے فرمایا کہ بعض خوا ہیں مدت کے بعد پوری ہونے والی ہوتی ہیں ۔ جب تک کہ اس کام کے واسطے اللہ تعالیٰ اسباب مہیا نہ کرے تب تک صبر کے ساتھ انتظار کرنا چاہیے ۔ دیکھو! حضرت یوسف پر جس قدر مصائب آئے وہ سب بے وقت خواب سنانے کی وجہ سے آئے تھے ۔ شیخ عبد القادر جیلانی علیہ الرحمۃ نے کیا خوب فرمایا ہے کہ فقیر کو چاہیے کہ قِيَامَ فِي مَا أَقَامَ اللهُ پر عمل کرے۔ یعنی جہاں خدا تعالیٰ نے کھڑا کیا ہے وہاں کھڑا رہے جب تک کہ خدا تعالیٰ خود وہاں سے نکلنے کے سامان نہ بنائے ۔سے لے الحکم سے۔ اب دیکھو جو شخص انسانی سلطنت میں جھوٹا دعویدار تحصیلداری یا چپڑاسی ہونے کا کرے اس کو پکڑا جاتا ہے اور سزا دی جاتی ہے۔ پھر کیا خدا کی سلطنت میں ایسا اندھیر چل سکتا ہے؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ (الحاقة: ۴۵ تا ۴۷) یعنی اگر یہ نبی ہمارے اوپر بعض باتیں جھوٹی بنالیتا تو ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے اور اس کی رگ جان کو کاٹ دیتے ۔ یہ آیت صاف بیان کر رہی ہے کہ خدا تعالیٰ پر کوئی جھوٹی وحی والہام بنانے والا جلدی پکڑا جاتا اور نا کامیاب ہو کر مرتا ہے۔“ الحکم جلد ۱۱ نمبر ۹ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۱۰ ) ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۱۳ مورخه ۲۸ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۹۰۸ سے بدر جلد ۶ نمبر ۱۱ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۷ ء صفحه ۵