ملفوظات (جلد 9) — Page 99
آدم کا بہشت ایک شخص کا سوال حضرت صاحب کی خدمت میں پیش ہوا کہ بہشت میں جو لوگ داخل ہوں گے وہ لوگ نکالے نہیں جاویں گے تو پھر آدم اور حوا کیوں نکالے گئے تھے؟ حضرت نے فرمایا کہ آدم جس بہشت میں سے نکالا گیا تھا وہ زمین پر ہی تھا بلکہ تورات میں ان کے حدود بھی بیان کیے گئے ہیں۔نصوص قرآنیہ سے یہی ثابت ہے کہ انسان کے رہنے اورمَرنے کے واسطے یہی زمین ہے جو شخص اس کے برخلاف کچھ مذہب رکھتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے کلام کی بے ادبی کرتا ہے۔۱ بلاتاریخ قرض پر زکوٰۃ ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ جو روپیہ کسی شخص نے کسی کو قرضہ دیا ہوا ہے کیا اس پر اس کو زکوٰۃ دینی لازم ہے؟ فرمایا۔نہیں۔اعتکاف ایک شخص کا سوال حضرت کی خدمت میں پیش ہوا کہ جب آدمی اعتکاف میں ہو تو اپنے دنیوی کاروبار کے متعلق بات کر سکتا ہے یا نہیں؟ فرمایا۔سخت ضرورت کے سبب کر سکتا ہے اوربیمار کی عیادت کے لیے اور حوائجِ ضروری کے واسطے باہر جا سکتا ہے۔۲ ۱۶؍فروری ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر) مباحثات تحریری ہوں مونگھیر کی جماعت اور وہاں کے کسی مباحثہ کا ذکر ہوا۔فرمایا۔تحریری سوالات ہوں تو ہماری طرف سے بھی مخالفین کے لیے ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخہ ۲۱؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۴،۵ ۲ بدر جلد ۶ نمبر ۸ مورخہ ۲۱؍فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۵