ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 321 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 321

ترجمہ فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد ہشتم از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۱۶ عجم کے بزرگوں کے نشان ابھی موجود ہیں۔۲۴ آنکھیں کھلیں کان کھلے اور یہ عقل موجود، خدا کرے ان کی آنکھیں سینے پر حیران ہوں۔۲۹ شروع میں عشق بہت منہ زور اور خونخوار ہوتا ہے تا وہ شخص جو صرف تماشائی ہے بھا گ جائے۔۳۳ میں نے دور دراز ملکوں سے بھی فائدہ اٹھایا اور ہر کھلیاں سے کوئی خوشہ لیا۔۴۹ میں نے کب دل میں ڈالا ہے شاید کیچڑ میں ڈال دیا ہے۔۵۵ تیرا ہاتھ ہے اور تیری دعا اور خدا کی طرف سے رحم ہے۔۸۸ شروں کے ساتھ نیکی کرنا گویا شریفوں سے دشمنی کرنا ہے۔۱۳۳ اگلے سال کا کس کو علم ہے کہ کیا ہوگا۔۱۴۰ بارش جس کی پاکیزہ فطرت میں کوئی ناموافقت نہیں، وہ باغ میں تو پھول اگاتی ہے اور شورہ زمین میں گھاس پھونس۔۱۶۴ برتن میں وہی کچھ ہے یعنی جوحالت پہلے تھی وہی ہے کچھ فرق نہیں پڑا۔۱۷۷ ایک شخص ٹہنی کے سرے پر بیٹھا اس کی جڑ کاٹ رہا تھا۔۱۸۴ کوئی کمال حاصل کر، تا لوگ تجھے پسند کریں۔۱۸۶ اگر وزیر خدا سے ڈرتا۔