ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 252 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 252

اور جو قسمیں تم نے ضد پر کھائی ہیں وہ ناجائز ہیں۔ناجائز قسم پر قائم رہنا گناہ ہے۔خدا نے اسلامی شریعت میں یہی حکم دیا ہے کہ ناجائز قسموں اورناجائز اقراروں کو توڑ دیا جاوے۔وقت کو ضائع کرنا اچھا نہیں۔اپنے آپ کو پریشانی میں مت ڈالو اور اپنے مدرسہ میں داخل ہوجاؤ۔۱ ۲۷؍مئی ۱۹۰۶ء ایک الہام اور ایک رؤیا کا پورا ہونا چودہری الٰہ داد صاحب مرحوم کا ذکر تھا۔فرمایا۔بڑے مخلص آدمی تھے۔ایسا آدمی پیدا ہونا مشکل ہے۔فرمایا۔جو الہام الٰہی نازل ہوا تھا کہ ’’دو شہتیر ٹوٹ گئے‘‘ ان میں سے ایک شہتیر تو مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم تھے۔دوسرے چودہری صاحب معلوم ہوتے ہیں۔فرمایا۔یہ جو رؤیا دیکھا گیا تھا کہ مولوی عبد الکریم صاحب کی قبر کے پاس دو اور قبریں ہیں وہ بھی پورا ہوا۔ایک قبر الٰہی بخش صاحب ساکن مالیر کوٹلہ کی بنی اور دوسری چودہری صاحب مرحوم کی بنی۔مخالف ملہموں کے واسطے فیصلہ کی آسان راہ الہام الٰہی اُرِیْـحُکَ وَلَا اُجِـیْحُکَ وَاُخْرِجُ مِنْکَ قَوْمًا کا ذکر تھا جس کے معنے ہیں میں تجھے راحت دوں گا اور تجھے بڑھاؤں گا اور تجھے تباہ نہ کروں گا اور تجھ سے ایک قوم نکالوں گا۔فرمایا۔اس وحی الٰہی کو مدّ نظر رکھ کر ہمارے مخالف ملہمین آسانی کے ساتھ فیصلہ کر سکتے ہیں۔کیونکہ یہ خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو اس کوشش میں ہیں کہ ہم کو بےنشان کر دیں۔خدا تعالیٰ نے ان کا ردّ کر دیا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کی محبت اور فضل و کرم کے خاص الفاظ ہیں جو کاذب کے حق میں نہیں بولے جاتے۔اب مخالف ملہموں کے واسطے راستہ آسان ہے۔چاہیے کہ وہ خدا کی ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۱ مورخہ ۲۴؍مئی ۱۹۰۶ءصفحہ ۲