ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 5 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 5

پنجاب کی سر زمین نرم ہے فرمایا۔پنجاب کی سر زمین نرم ہے۔ان لوگوں میں وہ شور اور شرارت نہیں ہے جو ہندوستانیوں میں ہے۔ہندوستانیوں نے غدر کر دیا تھا مگر پنجابی گورنمنٹ کے ساتھ تھے۔ہمارے مرزا صاحب نے بھی پچاس گھوڑے اس وقت مدد کے لیے گورنمنٹ کو دیئے تھے۔پنجابیوں نے جس قدر مجھے قبول کیا ہے ہندوستان کو ابھی اس سے کچھ نسبت ہی نہیں ہے۔۱ ؍اکتوبر۱۹۰۵ء نبی کا انکار کفر کو مستلزم ہے فرمایا۔نبی کا انکار موجبِ کفر ہوتا ہے مگر ولی کا انکار بھی سلب ایمان کا موجب ہوجاتا ہے اور آخر کفر تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔صحیح بخاری میں ہے مَنْ عَادَ لِیْ وَ لِیًّا فَاٰذَنْتُہٗ لِلْحَرْبِ۔یعنی جو شخص میرے ولی کے ساتھ دشمنی کرتا ہے میں اس کو لڑائی کے لیے پکارتا ہوں۔خدا تعالیٰ نے بلعم کا قصہ بیان کیا تھا کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی مخالفت کی وجہ سے اس حد تک گر گیا کہ اس کی کتے سے مثال دی گئی۔نبی کا انکار صریح کفر کو مستلزم ہے مگر ولی کا جب دشمن بنتا ہے تو اندر ہی اندر توفیق چھن جاتی ہے۔عبادت میں ذوق و شوق خدا تعالیٰ کے فضل پرملتا ہے کسی نے پوچھا کہ عبادت میں ذوق شوق کس طرح پیدا ہوتا ہے۔فرمایا۔اعمالِ صالحہ اور عبادت میں ذوق شوق اپنی طرف سے نہیں ہو سکتا۔یہ خدا کے فضل اور توفیق پر ملتا ہے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ انسان گھبرائے نہیں اور خدا تعالیٰ سے اس توفیق اور فضل کے واسطے دعائیں کرتا رہے۔اور ان دعاؤں میں تھک نہ جاوے۔جب انسان اس۱ الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخہ ۱۷؍نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۱۰