ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 356 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 356

از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۲۹۰ جو شخص تجھے پہچان لے وہ اپنی جان کو کیا کرے اولاد، اہل و عیال اور خاندان کو کیا کرے؟ ۲۹۰ تو اپنا دیوانہ بنانے کے بعد دونوں جہان بخش دیتا ہے تیرا دیوانہ دونوں جہانوں کو کیا کرے؟ ۲۹۳ بارش جس کی پاکیزہ فطرت میں کوئی ناموافقت نہیں۔وہ باغ میں تو پھول اگاتی ہے اور شورہ زمین میں گھاس پھونس۔۲۹۴ ہر آزمائش جو خدا نے اس قوم کے لئے مقدر کی ہے، اس کے نیچے رحمتوں کا خزانہ چھپا رکھا ہے۔۳۱۶ مالک مکان کے نقش ونگار کی فکر میں ہے حالانکہ مکان کی بنیادیں ویران ہوچکی ہیں۔۳۱۷ وہ فتویٰ ہے اور یہ تقویٰ ہے۔۳۳۷ غضب ہوجاتا اگر مُردہ اپنے خاندان اور برادری کے گھر واپس آجاتا۔۳۳۷ میراث کا واپس کرنا زیادہ سخت ہوتا وارثوں کے لیے اپنوں کی موت سے۔