ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 345 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 345

اور وحدہٗ لاشریک اکیلا خدا ہے اس کو بچانے والا کون ہو سکتا ہے۔ایک الزامی جواب ایک مرتبہ آپ کی مجلس میں مفتی محمد صادق صاحب رسالہ ’’بے گناہی مسیح‘‘ سنا رہے تھے۔اس میں ایک مقام پر مصنف نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک ذات پر محض اس بنا پر حملہ کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیوں کیا؟ اس پر فرمایا۔افسوس یہ لوگ ایسے بیہودہ اعتراض کرتے ہیں جن کو کوئی سلیم الفطرت پسند نہیں کر سکتا۔ایسی باتیں کر کے یہ لوگ کچھ سننا چاہتے ہیں۔اگر یہ اعتراض کرنے سے پہلے اتنا سوچ لیتے کہ ایک شخص جو بیگانی اور بد وضع مشہور عورتوں سے تعلق رکھتا ہے اس کی زندگی کو تو وہ بے عیب اور خدا کی زندگی قرار دیتے ہیں۔پھر جائز طور پر نکاح کرنے والے پر اعتراض کیوں ہے؟ کیا یہ شرم کی بات نہیں ہے؟ اپنے گھر میں انجیل کا مطالعہ کریں اور کفارہ کے برکات جو یورپ کو اخلاقی طور پر ورثہ میں ملے ہیں ان پر نظر کر لے۔پھر وہ اسلام پر اعتراض کرنے کے لیے منہ کھولے۔جس کے گھر میں اس قدر گند ہو اسے تو شرم آنی چاہیے۔۱ بلا تاریخ۲ اس زمانہ کی دنیا پرستی افسوس کا مقام ہے کہ یہ دنیا چند روزہ ہے لیکن اس کے لیے وہ وہ کوششیں کی جاتی ہیں گویا کبھی یہاں سے جانا ہی نہیں ہے۔انسان کیسا غافل اور نا سمجھ ہے کہ علانیہ دیکھتا ہے کہ یہاں کسی کو ہمیشہ کےلیے قیام نہیں ہے لیکن پھر بھی اس کی آنکھ نہیں کھلتی۔اگر یہ لوگ جو بڑے کہلاتے ہیں اس طرف توجہ کرتے تو کیا اچھا ہوتا۔دنیا کی عجیب حالت ہو رہی ہے جو ایک درد مند دل کو گھبرا دیتی ہے۔بعض لوگ تو کھلے طور پر طالب دنیا لحکم جلد ۹ نمبر ۱۹ مورخہ ۳۱؍مئی ۱۹۰۵ء صفحہ ۹ ۲یہ ملفوظات جن پر کوئی تاریخ درج نہیں۔ایڈیٹر صاحب الحکم نے ’’پرانی نوٹ بک میں سے ایک صفحہ‘‘ کے زیر عنوان الحکم میں شائع کئے ہیں۔معلوم ہوتا ہے۔۱۹۰۵ء سے پہلے کی کسی تاریخ کے یہ ملفوظات ہیں واللہ اعلم (مرتّب)۔