ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 249 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 249

کا تعلق خدا کے ساتھ اصلی ہے یا نہیں۔مولوی رومی نے خوب فرمایا ہے۔؎ ہر بلا کیں قوم را حق دادہ است زیر آں گنج کرم بنہادہ است حدیث میں آیا ہے کہ جب خدا کسی سے پیار کرتا ہے تو اسے کچھ دکھ دیتا ہے۔انبیاء کے معجزات انہیں مصائب کے زمانہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔یہ خدا کا اپریشن ہے جو ہر صادق کے واسطے ضروری ہے۔دعاؤں کی تلقین فرمایا۔آگے پھر طاعون کے دن آرہے ہیں۔نہیں معلوم کون بچے گا اور کون مرے گا؟ آجکل توبہ کرنی چاہیے اور راتوں کو اٹھ کر دعائیں کرنی چاہئیں تاکہ خدا تعالیٰ اس وقت کے عذاب سے بچائے۔قادیان کے قریب دو گاؤں طاعون سے ملوّث ہیں۔دعا کے ذریعہ ہی مشکلات حل ہوتی ہیں فرمایا۔اللہ تعالیٰ مخفی ہے۔مگر وہ اپنی قدرتوں سے پہچانا جاتا ہے۔دعا کے ذریعہ سے اس کی ہستی کا پتہ لگتا ہے۔کوئی بادشاہ یا شہنشاہ کہلائے۔ہر شخص پر ضرور ایسے مشکلات پڑتے ہیں جن میں انسان بالکل عاجز رہ جاتا ہے اور نہیں جانتا کہ اب کیا کرنا چاہیے۔اس وقت دعا کے ذریعہ سے مشکلات حل ہو سکتے ہیں۔چراغ الدین جمونی جموں والے چراغ الدین کا ذکر تھا کہ عیسائیوں کے ساتھ بہت تعلق محبت رکھتا ہے۔فرمایا۔بد قسمت اور بد بخت آدمی ہے۔اسلام ایسے گندوں کو باہر پھینکتا جاتا ہے۔عیسائیوں پر ایک سوال یورپ کی شراب نوشی کا ذکر تھا۔فرمایا۔حقیقی تہذیب شراب خور کو حاصل نہیں ہو سکتی۔انجیل کی کسی آیت نے سؤر کو برخلاف توریت کے حلال نہیںکیا مگر یہ لوگ کثرت سے سؤر بھی کھاتے ہیں اور شراب بھی پیتے ہیں۔