ملفوظات (جلد 7) — Page 4
کہ ’’چونکہ موسم سرما ہے آپ کو کپڑوں کی ضرورت ہوگی۔‘‘ اس مہاجر کی طرف سے کوئی سوال نہ تھا۔خود حضور علیہ السلام نے ان کی ضرورت کو محسوس کر کے یہ رقم عطا کی جس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ آپ کو مخلص خدام کی ضرورت کا کس قدر خیال ہے۔گناہوں سے معصوم انبیاء ہیں۔لیکن دوسرے لوگ توبہ و استغفار کے ذریعہ سے ان سے مشابہت پیدا کر لیتے ہیں۔۱ ۲۱؍اکتوبر ۱۹۰۴ء اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے ایک صاحب کے رشتہ دار کسی وجہ سے قید ہوگئے تھے۔ان کے ذکر پر حضرت حکیم نور الدین صاحبؓنے عرض کی کہ میں نے ان سے یہ کہا ہے کہ اسے خود استغفار کی تاکید کی جاوے۔اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ بعض لوگ جو استغفار کے لائق ہیں وہ تو استغفار کرتے ہیں اور دوسروں کو محض خدا کی رحمت سے بھی رہائی مل جایا کرتی ہے۔جن کی طبیعت میں کجی ہے ان کے لیے اس کی رحمت وسیع ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فارسی کا ایک الہام ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک نے دریافت کیا کہ کیا اللہ تعالیٰ نے کبھی فارسی زبان میں بھی کلام کی ہے؟ تو آپ نے فرمایا ہاں! ایک دفعہ یہ فقرہ الہام ہوا تھا۔ع ایں مشتِ خاک را گر نہ بخشم چہ کنم روس اور جاپان کی جنگ اس جنگ کے ذکر پر حضرت حکیم نور الدین صاحبؓنے بیان کیاکہ اس قدر خونخوار جنگ ہے کہ ہزاروں آدمی ہلاک ہو رہے ہیں۔حالانکہ دونوں سلطنتوں کا مذہب ایسا ہے جس کے رو سے اس جنگ کی مطلق نوبت ہی نہ آنی چاہیے۔۱ البدر جلد ۳ نمبر ۴۱،۴۲ مورخہ یکم و ۸؍ نومبر ۱۹۰۴ء صفحہ۸