ملفوظات (جلد 7) — Page 106
زاں بعد خاکسار ایڈیٹر الحکم نے مولوی مشرف الدین احمد صاحب کے صاحبزادہ کے لیے دعا کے واسطے عرض کیا۔فرمایا۔ان کا خط بھی آیا ہے ان کو لکھ دو کہ یاد دلاتے رہیں۔ایک الہام مولانا مولوی عبد الکریم صاحب نے بیان کیا کہ کل جب میں اٹھا تو میری زبان پر یہ جاری تھا جو حضور کا الہام ہے۔’’آگ سے ہمیں مت ڈرا۔آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔‘‘ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ کل مجھے الہام ہوا تھا۔’’چودہری رستم علی‘‘ اس کے ساتھ اور کچھ نہیں تھا۔۱