ملفوظات (جلد 6) — Page 353
<mark>اس</mark> قسم کے مشکلات <mark>ان</mark> لوگوں کو کیوں پیش آئے؟ <mark>اس</mark> کی وجہ بجز <mark>اس</mark> کے کچھ نہیں کہ <mark>ان</mark>ہوں نے خدا تعا<mark>لی</mark>ٰ کی پیشگوئیوں پر غور نہیں کیا اور ظاہر الفاظ پر اَڑے رہے۔<mark>اس</mark>ی قسم کے مشکلات <mark>اس</mark> وقت مسلم<mark>ان</mark>وں کو پیش آئے ہیں <mark>لی</mark>کن اگر غور کیا جاوے تو <mark>ان</mark> کے سامنے تو کوئی نظیر اور فیصلہ مو<mark>جو</mark>د نہ تھا <mark>لی</mark>کن <mark>ان</mark> کے سامنے تو دوبارہ آنے کا مقدمہ فیصل شدہ مو<mark>جو</mark>د ہے <mark>جو</mark> خود حضرت عیسیٰ ع<mark>لی</mark>ہ السلام کی عدالت سے فیصل ہو چکا ہے۔<mark>ان</mark>ہوں نے تاویل <mark>کر</mark> کے بتا دیا تھا کہ دوبارہ آنے والے شخص سے مراد وہی نہیں ہوتا۔پھر کس قدر افسوس ہے <mark>ان</mark> پر کہ یہ <mark>اس</mark> فیصلہ سے فائدہ نہیں اٹھاتے لَا یُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ حُـجْرٍ وَّاحِدٍ مَّرَّتَیْنِ۔یہودیوں کو جس پتھر سے ٹھو<mark>کر</mark> لگی اور وہ لعنتی ہوگئے <mark>اس</mark>ی پتھر سے یہ ٹھو<mark>کر</mark> کھاتے ہیں۔یہودی <mark>اس</mark> وقت دنیا میں مو<mark>جو</mark>د ہیں۔<mark>ان</mark> کی کتابیں مو<mark>جو</mark>د ہیں۔<mark>ان</mark> سے دریافت <mark>کر</mark> لو کہ کیا <mark>ان</mark> کا یہ عقیدہ تھا یا نہیں کہ مسیح سے پہلے ا<mark>لی</mark><mark>اس</mark> آئے گا اور ملاکی نبی کی کتاب میں یہ پیشگوئی درج ہے یا نہیں؟ اور پھر عیسائیوں سے پوچھو اور <mark>ان</mark>جیل میں <mark>اس</mark> فیصلہ کو پڑھو <mark>جو</mark> مسیح نے خود کیا ہے۔مومن تو دوسرے کی مصیبت سے عبرت پکڑتا ہے <mark>لی</mark>کن <mark>ان</mark> مسلم<mark>ان</mark>وں نے <mark>اس</mark> سے کیا سبق سیکھا؟ یہودی عقیدہ ہے جس کی وجہ سے یہودی واصل جہنم ہوئے اب کیا یہ بھی یہی چاہتے ہیں؟ میں حیر<mark>ان</mark> ہوتا ہوں کہ <mark>ان</mark> عقلوں کو کیا ہوگیا؟ اگر حضرت مسیح کا وہ فیصلہ <mark>جو</mark> <mark>ان</mark>ہوں نے ا<mark>لی</mark><mark>اس</mark> کے دوبارہ آنے کے <mark>مت</mark>علق کیا ہے صحیح نہیں ہے تو پھر مجھے <mark>جو</mark>اب دیں کہ حضرت مسیح سچے پیغمبر کیوں<mark>کر</mark> ہو سکتے ہیں؟ کیونکہ <mark>اس</mark> میں تو کوئی کلام اور شبہ ہی نہیں کہ <mark>ان</mark> کے آنے سے پیشتر ای<mark>لی</mark>ا کا آنا ضروری تھا اور ای<mark>لی</mark>ا آسم<mark>ان</mark> سے نہیں آیا۔پھر حضرت مسیحؑکیوں<mark>کر</mark> سچے نبی ٹھہریں گے؟ <mark>اس</mark> عقیدہ ف<mark>اس</mark>دہ سے یہی نہیں کہ یہودیوںکی طرح حضرت عیسٰیؑ کی رسالت سے <mark>ان</mark>کار <mark>کر</mark>نا پڑے گا <mark>بلکہ</mark> آنحضرت ص<mark>لی</mark> اللہ ع<mark>لی</mark>ہ وسلم کی رسالت بھی معاذ اللہ ہاتھ سے جائے گی کیونکہ آپ (ص<mark>لی</mark> اللہ ع<mark>لی</mark>ہ وسلم ) کی آمد اور بعثت حضرت مسیحؑکے بعد ہے اور جب ابھی تک مسیحؑبھی نہیں آیا تو پھر <mark>اس</mark>لام کیوں<mark>کر</mark> صحیح ہوگا؟ سوچو اور غور <mark>کر</mark>و کہ تمہاری ذرا سی ٹھو<mark>کر</mark> کا اثر کہاں تک پہنچتا ہے