ملفوظات (جلد 5) — Page 392
ملفوظات حضرت مسیح موعود از صفحه نمبر ۳۱۷ ۳۱۷ ۳۱۷ ۳۱۸ ۳۱۸ ۳۱۹ ۳۱۹ ۳۱۹ ۳۱۹ ۳۲۰ ۳۹۲ ترجمه فارسی جلد پنجم محبوب کی بارگاہ میں وہی شخص پہنچ سکتا ہے جو ہر لمحہ اس کی تلاش میں لگار ہے۔ ایسا وقت ایسا زمانہ اور ایسی ایسی برکتیں پھر بھی اگر تو بے نصیب رہے تو اس بدبختی پر کیا تعجب ہے۔ برکتوں کی بارش کی کثرت سے فلک زمیں کے نزدیک آگیا خدا کا طالب کہاں ہے تا کہ اس کا یقین بڑھے۔ اس کے چہرہ کے عشق کی قید کے سوا کوئی آزادی نہیں اور اس کا درد ہی سب بیماریوں کا علاج ہے۔ خدا کرے وہ جل جائے جو دوست کی راہ میں نہیں جلتا خدا کرے وہ مر جائے جوفنا سے بھاگتا ہے۔ وہ اپنے معشوق کی راہ میں کبھی اخلاص میں کمی نہیں آنے دیتا خواہ مصیبتوں کا طوفان کتنے ہی زوروں پر ہو۔ محبوب کی خاطر مصیبت سے اجتناب نہیں جانتا خواہ اس کی راہ میں اثر رہا ہی کیوں نہ ہو۔ دونوں جہان کی دولت کی طرف بھی یہ لوگ توجہ نہیں کرتے ان کا دردمند دل محبوب کے عشق میں چور رہتا ہے۔ اس ساری دولت کی کنجی محبت اور وفا ہے خوش قسمت ہے وہ جسے ایسی دولت مل جائے ۔ تو مجھے چین اور روم کے قصے نہ سنا کیونکہ میرا محبوب اسی سرزمین میں رہتا ہے۔