ملفوظات (جلد 5) — Page 391
۱۰۹ بہت سے شیطانوں کی شکل انسانوں جیسی ہوتی ہے پس ہر کسی کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دے دینا چاہیے ۱۵۳ اگر چور سے جان پہچان ہو، گدھے کو باندھ کر رکھنا بہتر ہے۔۲۰۱ ہر چیز میں نقص اور عمدگی دونوں ہوتےہیں۔۲۲۸ تو نے دوستوں سے کون سا اچھا سلوک کیا ہے کہ ہمارے ساتھ بھی کرے گا، بخدا تجھ سے بچ رہنا لازم ہے۔۲۳۷ وہ نہ طاقت سے ، نہ رونے سے، نہ مال سے ہاتھ آسکتا ہے۔۲۶۸ عشق صرف دیکھنے سے ہی پیدا نہیں ہوتا بہت دفعہ یہ سعادت کلام سننے سے حاصل ہوتی ہے ۲۶۸ کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے، کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے۔۲۶۹ خدا کے بعد میں محمدؐ کے عشق میں سرشار ہوں۔اگر یہی کفر ہے تو بخدا میں سخت کافر ہوں۔۲۷۸ دنیا چند روزہ ہے بالآخر خدا تعالیٰ سے ہی کام پڑتا ہے۔۲۸۱ تنور(پر سونے )والی رات بھی گذر گئی اور سمور (پہن کر سونے )والی رات بھی گزر گئے۔۲۹۰ بارگاہ الٰہی کی تنہائی کے سوا کہیں امن نہیں۔۳۱۷ جب عمر کا معاملہ پوشیدہ ہے تو بہتر ہے کہ میں موت کے آنے کے دن محبوب کے سامنے ہوں۔