ملفوظات (جلد 5) — Page 390
ترجمہ فارسی عبارات مندرجہ ملفوظات جلد پنجم از صفحہ نمبر ترجمہ فارسی ۷ وہ تمام خوبیاں جو حسینوں میں پائی جاتی ہیں وہ سب تیری ذات میں ہیں۔۳۰ میں نے سب کو خدا کی طرف متوجہ دیکھا اور ان سب کے اوپر اے خدا میں نے تمہیں دیکھا۔۳۲ کوئی امیر پہاڑ جنگل اور بیابان میں اجنبی نہیں ہوتا جہاں جاتا ہے خیمہ لگا کر اپنا دربار سجا لیتا ہے۔۳۶ وہ واعظ جو محراب و منبر پر دکھائی دیتے ہیں جب خلوت میں جاتے ہیں تو اس کے الٹ کام کرتے ہیں۔۷۲ جسے (ذات الٰہی کا ) پتا چل گیا پھر اس کا اپنا پتا نہیں ملتا۔۷۳ بڑا غضب ہو اگر کوئی فوت شدہ شخص ، اپنے قبیلہ اور رشتہ داروں میں واپس آجائے۔۷۳ وارثوں کے لئے ترکہ کا واپس کرنا اپنے عزیزوں کی موت سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہوگا۔۱۰۸ وہ واعظ جو محراب و منبر پر دکھائی دیتے ہیں جب خلوت میں جاتے ہیں تو اس کے الٹ کام کرتے ہیں۔۱۰۸ توبہ کی تلقین کرنے والے خود کیوں کم توبہ کرتے ہیں۔