ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 301 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 301

پھانسی ملتا اس نے دوہائی دی ہو گی اور چلا یا ہوگا کہ میرے بیوی بچوں سے پو چھومیرا فلاں نام ہے اور میں مسیح نہیں ہوں۔پھر اکثر موجودہ آدمیوں کی تعداد میں سے بھی ایک آدمی کم ہو گیا ہوگا جس سے معاً پتا لگ سکتا ہے کہ یہ شخص مسیح نہیں غرضیکہ ہر طرح سے یہ خیال باطل ہے اور شُبِّهَ لَهُمْ (النسآء:۱۵۸) سے مُراد مشبہ با لمصلوب ہے۔محمد عبدالحق صاحب۔یہ خیال یورپ میں ایک انقلاب ِعظیم پیدا کرے گا کیونکہ وہاں لوگوں کو دھوکا دیا گیا ہے اور کچھ کا کچھ سمجھایا گیا ہے۔حضرت مسیح موعودؑ۔عام لوگ جو بیان کرتے ہیں یہ منشا قرآنِ کریم کا ہرگز نہیں ہے اور اس سے لوگوں کودھو کا لگا ہے۔محمد عبدالحق صاحب۔اسلام کے عقائد ہم تک عیسائیوں کے ذریعے پہنچے ہیں اور اسلام کا اصل چہرہ دیکھنے کے واسطے میں باہر نکلا ہوں۔حضرت مسیح موعودؑ۔یہ خدا کا بڑا فضل ہے اور خوش قسمتی آپ کی ہے کہ آپ ادھر آنکلے یہ بات واقعی سچ ہے کہ جو مسلمان ہیں یہ قرآن شریف کو بالکل نہیں سمجھتے لیکن اب خدا کا ارادہ ہے کہ صحیح معنے قرآن کے ظاہر کرے خدا نے اسی لیے مجھے مامور کیا اور میں اس کے الہام اوروحی سے قرآن شریف کو سمجھتا ہوں۔قرآن شریف کی ایسی تعلیم ہے کہ اس پر کوئی اعتراض نہیں آسکتا اور معقولا ت سے ایسی پُر ہے کہ ایک فلا سفر کو بھی اعتراض کا موقع نہیں ملتا مگر ان مسلمانوں نے قرآن کریم کو چھوڑ دیا ہے اور اپنی طرف سے ایسی ایسی باتیں بناکر قرآن شریف کی طرف منسوب کرتے ہیں جس سے قدم قدم پر اعتراض وار د ہوتا ہے اور ایسے دعاوی اپنی طرف سے کرتے ہیں جن کا ذکر قرآن شریف میں نہیں ہے اور وہ سراسر اس کے خلاف ہیں مثلاً اب یہی واقعہ صلیب کا دیکھو کہ اس میں کس قدر افترا سے کام لیا گیا ہے اور قرآن کریم کی مخالفت کی گئی ہے اور یہ بات عقل کے بھی خلاف ہے اور قرآن کے بھی برخلاف ہے۔اس کے بعد حضرت اقدس نے لفظ توفی کی نسبت سمجھا یا کہ اس میں اہل اسلام نے کیاٹھو کر کھائی