ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 294 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 294

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد پنجم ۲۹۴ ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۳ء امامت نماز کی نسبت ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور کس لیے نماز امامت نہ کرانے کی وجہ نہیں پڑھاتے؟ فرمایا کہ حدیث میں آیا ہے کہ مسیح جو آنے والا ہے وہ دوسروں کے پیچھے نماز پڑھے گا۔ ۲۲ اکتوبر ۱۹۰۳ء یورپین بہمراہی ایک آسٹریلوی نو مسلم کے استفسارات کے جوابات ایک اور میاں صاحب بھی کیا میاں معراج الدین عمر و حکیم نور محمد صاحب احمدی عصر کے وقت قادیان پہنچ گئے جہاں قادیانی احمدی احباب نے بڑے تپاک سے ان کا استقبال کیا۔ نماز مغرب میں وہ جماعت کے ساتھ شامل ہوئے بعد ادائیگی نماز میاں معراج الدین صاحب عمر نے ان کو حضرت اقدس سے انٹروڈیوس کیا اور ان کے مزید حالات سے یوں اطلاع دی که یہ ایک صاحب ہیں جو کہ آسٹریلیا سے آئے ہیں نے سال سے مشرف باسلام ہیں اخبارات میں بھی آپ کا چرچا رہا ہے آسٹریلیا سے یہ لنڈن گئے اور وہاں سفیر روم سے انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ اسلامی علوم سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔ سفیر روم نے ان کو کہا کہ تم قاہرہ ( دارالسلطنت ) مصر میں جاؤ مگر تا ہم مشورہ کے طور پر لارڈ سٹینلے نے ان کو مشورہ دیا کہ تمہارا یہ مدعا بمبئی میں حاصل ہوگا ۔ یہ وہاں پھر تے ہوئے کلکتہ آئے۔ راستہ میں ایک رؤیا دیکھی اور اس جگہ سے لاہور آئے ۔ جہاں کہ انہوں نے حضور کا تذکرہ سنا اب زیارت کے لیے یہاں حاضر ہے اضر ہوئے ۔ اب ہم ذیل میں وہ گفتگو درج کرتے ہیں جو کہ نو مسلم صاحب اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے درمیان ہوئی ۔ مشرف باسلام ہو کر ان البدر جلد ۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه ۲۹ را کتوبر ۸ نومبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۲۱، ۳۲۲