ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 276 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 276

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۷۶ جلد پنجم کرادے گا۔ تزکیہ نفس ایک ایسی تھے ہے کہ وہ خود بخود نہیں ہو سکتا اس لیے خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا تُزَكُوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى (النجم : ٣٣) کہ تم یہ خیال نہ کرو کہ ہم اپنے نفس یا عقل کے ذریعہ سے خود بخود مزگی بن جاویں گے۔ یہ بات غلط ہے وہ خوب جانتا ہے کہ کون متقی ہے ۔۔۔۔ جہالت ایک ایسی زہر ہے کہ جیسے انسان چنگا بھلا پھرتا ہوا فوراً ہیضہ وغیرہ سے ہلاک ہو جاتا ہے اور اس کے پیشتر گمان بھی نہیں ہوتا کہ میں مر جاؤں گا ایسے ہی جہالت ہلاک کر دیتی ہے اس کا علاج بلا انبیاء کے نہیں ہو سکتا۔ ان کی صحبت میں رہنے سے انسان کے اندر وہ قوت پیدا ہوتی ہے کہ جس سے اسے اپنے مرض کا پتا لگتا ہے ورنہ خشک لفاظی اور چرب زبانی سے انسان کو یہ بات حاصل نہیں ہو سکتی۔ صرف یہ کہنا کہ ہم نے زنا نہیں کیا چوری نہیں کی اس سے تزکیہ نفس نہیں پایا جاتا اور نہ اس کا اتا اور نہ اس کا نام سچی پاکیزگی ہے۔ یہ ایک ایسی شے ہے کہ اس پر عمل کرنا تو در کنار سمجھنا ہی مشکل ہے جسے خدا چاہتا ہے عطا کرتا ہے یہ تو ایک قسم کی موت ہے جو انسان کو اپنے نفس پر وارد کرنی پڑتی ہے۔ ۲۳ رستمبر ۱۹۰۳ء (بوقت صبح بمقام گورداسپور ) صبح میں نے ایک قلم لکھنے کے واسطے اٹھائی ہے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ اس کی ایک زبان ایک رویا ٹوٹی ہوئی ہے تو میں نے کہا کہ محمد افضل نے جو پر (نب) بھیجے ہیں ان میں سے ایک لگا دو وہ پر تلاش کئے جارہے ہیں کہ اس اثنا میں میری آنکھ کھل گئی ۔ ہے مفتی فضل الرحمن صاحب احمدی قادیانی نے کثرت اولاد سے جماعت کو بڑھائیں ذیل کے ملفوظات حضرت امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام کے مجھے پہنچائے ہیں ۔ ۲۳ ستمبر ۱۹۰۳ء کی علی الصبح کو جب مفتی صاحب موصوف نے حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کے ہاں فرزندار جمند کی ولادت کی خبر حضرت امام الزمان علیہ السلام کو گورداسپور میں جا کر پہنچائی تو البدر جلد ۲ نمبر ۳۶ مورخه ۲۵ ستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۸۱، ۲۸۲ البدر جلد ۲ نمبر ۳۷ مورخه ۲ اکتوبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۹۰