ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 267 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 267

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۷ جلد پنجم مسیح جھوٹے ہوں گے یا نعوذ باللہ جھوٹ کا الزام خدا پر آوے گا تو ایسی صورت میں ہم قرآن کو مقدم رکھیں گے جس نے وفات کو بڑے بین طور پر ثابت کر دیا ہے۔ عورتوں کے لئے جمعہ کا استثنا ایک صاحب نے عورتوں پر جمعہ کی فرضیت کا سوال کیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ اس میں تعامل کو دیکھ لیا جاوے اور جو امر سنت اور حدیث سے ثابت ہے اس سے زیادہ ہم اس کی تفسیر کیا کر سکتے ہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو جب مستثنیٰ کر دیا ہے تو پھر یہ حکم صرف مردوں کے لئے ہی رہا۔ احتیاطی نماز اہل اسلام میں سے بعض ایسے بھولے بھالے بھی ہیں کہ جمعہ کے دن ایک تو جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں پھر اس کے بعد اس احتیاط سے کہ شاید جمعہ ادا نہ ہوا ہو ۔ ظہر کی نماز بھی پوری ادا کرتے ہیں اس کا نام انہوں نے احتیاطی رکھا ہے اس کے ذکر پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ غلطی ہے اور اس طرح سے کوئی نماز بھی نہیں ہوتی کیونکہ نیت میں اس امر کا یقین ہونا ضروری ہے کہ میں فلاں نماز ادا کرتا ہوں اور جب نیت میں شک ہوا تو پھر وہ نماز کیا ہوئی ؟ یکم ستمبر ۱۹۰۳ء (در بار شام) ایک رویا فرمایا کہ آج خواب میں ایک فقرہ منہ سے یہ نکلا فیئر مین FAIR MAN فرمایا۔ خدا کی شناخت کے واسطے سوائے خدا کی کلام کے اور کوئی خداشناسی کا واحد ذریعہ ذریعہ نہیں ہے ملاحظہ مخلوقات سے انسان کو یہ معرفت حاصل نہیں ہو سکتی اس سے صرف ضرورت ثابت ہوتی ہے پس ایک شے کی نسبت ضرورت کا ثابت ہونا اور امر ہے اور واقعی طور پر اس کا موجود ہونا اور امر ہے یہی وجہ ہے کہ حکماء متقدمین سے جولوگ ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱ارستمبر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۶۵، ۲۶۶