ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 265

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۵ جلد پنجم شرارت میں حد سے نہیں بڑھتے مگر اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ آخرت میں بھی ان کو عذاب نہ ہوگا دنیاوی عذاب کے لیے ضروری ہے کہ انسان تکذیب مرسل، استہزاء اور ٹھٹھے میں اور ایذا میں حد سے بڑھے اور خدا کی نظر میں ان کا فساد فسق اور ظلم اور آزار نہایت درجہ پر پہنچ گیا ہو۔ اگر ایک کافر مسکین صورت رہے گا اور اس کو خوف دامنگیر ہوگا تو گو وہ اپنی مذہبی ضلالت کی وجہ سے جہنم کے لائق ہے مگر عذاب دنیوی اس پر نازل نہ ہوگا۔ اگر کفار مکہ چپ چاپ اور اخلاق سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پیش آتے تو یہ عذاب ان کو جو ملا ہرگز نہ ملتا ایک جگہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَفَسَقُوا فِيهَا فَحَقَّ عَلَيْهَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنَهَا تَدْمِيرًا (بنی اسراءیل: ۱۷) کہ جب کسی بستی کے ہلاک کرنے کا ارادہ الہی ہوتا ہے تو اس وقت ضرور وہاں کے لوگ بدکاریوں میں حد اعتدال سے نکل جاتے ہیں۔ پھر ایک اور جگہ ہے وَ مَا كُنَّا مُهْلِكى الْقُرَى إِلَّا وَ اَهْلُهَا ظُلِمُونَ (القصص: ۶۰) جس سے ثابت ہے کہ کوئی بستی نہیں ہلاک ہوتی مگر اس حالت میں کہ جب اس کے اہل ظلم پر کمر بستہ ہوں ۔ فسق کے معنے حد سے تجاوز کرنے کے ہیں ۔ اب دیکھو ہزاروں ہندو ہیں مگر مانتے نہیں انکار کرتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ سب کو چھوڑ کر لیکھرام کے پیٹ میں چھری چلی؟ اس کی وجہ اس کی زبان تھی کہ جب اس نے اسے بیباکا نہ کھولا اور چلی؟اس نے اسے نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سب وشتم کرنے میں حد سے بڑھ گیا اور ایک مد مقابل بن کر خودنشان طلب کیا تو وہی اس کی زبان چھری بن کر اس کی جان کی دشمن ہو گئی ۔ غرضیکہ اصل گھر عذاب کا آخرت ہے اور دنیا میں عذاب شوخی ، شرارت میں حد سے تجاوز کرنے سے آتا ہے ہندوؤں میں بھی یہ بات مشہور ہے کہ پرمیشر اور عت کا بیر ( دشمنی ) ہے۔ عت کے معنے حد درجہ تک ایک بات کو پہنچا دینا عت کا لفظ عربی ہے جیسے قرآن شریف میں عید ہے )۔ میں اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ عذاب یکساں سب کو ہو کفر تفاوت و طبقات عذاب سب ایک جیسے نہیں ہوتے تو عذاب کیسے ایک جیسا سب کو ہو