ملفوظات (جلد 5) — Page 15
رہے گی۔اسی واسطے وہ اس وقت ان کی وہ درخواست لینا مصلحت کے خلاف جانتے ہیں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بھی مرداور عورت کے الگ ہونے کے واسطے ایک کافی موقع رکھ دیا ہے یہ ایک ایسا موقع ہے کہ طرفین کو اپنی بھلائی برائی کے سوچنے کا موقع مل سکتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ (البقرۃ:۲۳۰) یعنی دودفعہ کی طلاق ہونے کے بعدیا اسے اچھی طرح سے رکھ لیا جاوے یا احسان سے جداکردیا جاوے۔اگر اتنے لمبے عرصے میں بھی ان کی آپس میں صلح نہیں ہوتی تو پھر ممکن نہیں کہ وہ اصلا ح پذیرہیں۔وتر کیسے پڑھے جائیں ایک صاحب نے سوال کیا کہ وتر کس طرح پڑھنے چاہئیں۔ایک اکیلا بھی جائزہے یا نہیں؟ فرمایاکہ اکیلا وتر تو ہم نے کہیں نہیں دیکھا۔وترتین ہیں۔خواہ دورکعت پڑھ کر سلام پھیر کر تیسری رکعت پڑھ لو۔خواہ تینوں ایک ہی سلا م سے درمیان میں التحیا ت بیٹھ کرپڑھ لو۔ایک وتر ٹھیک نہیں۔مخا لفوں کو سلام کہنا ایک صاحب نے سوال کیا کہ حضور مخا لفوں سے جو ہمیں اور حضور کو سخت گالی گلوچ نکالتے ہیں اور سخت سست کہتے ہیں ان سے السلام علیکم لینا جائزہے یا نہیں؟ فرمایا۔مومن بڑا غیرت مند ہوتا ہے کیا غیرت اس اَمر کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ توگالیاں دیں اور تم ان سے السلام علیکم کرو؟ ہاں البتہ خرید وفروخت جائزہے۔اس میں حرج نہیں کیونکہ قیمت دینی اور مال لینا کسی کا اس میں احسان نہیں۔مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَّنْسِلُوْنَ کی تفسیر ہمیں کئی بار اس آیت کی طرف توجہ ہوئی ہے اور اس میں سوچتے ہیں کہ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَّنْسِلُوْنَ (الانبیاء:۹۷)۔اس کا ایک تو یہ مطلب ہے کہ ساری سلطنتیں، ریاستیں اورحکومتیں ان سب کو یہ اپنے زیرکرلیں گے اور کسی کو ان کے مقابلے کی تا ب نہ ہو گی۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ حدب کے معنے ہیں بلندی، نسل کے معنے ہیں دوڑنا۔یعنی بلندی پرسے دوڑجاویں گے کُلْ عمومیت کے معنےرکھتا ہے یعنی ہر قسم کی بلندی کو کود جاویں گے۔بلندی پر