ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 178

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۷۸ جلد پنجم ہو کہ کل احمدی احباب اس تجویز پر عملدرآمد کریں اور جب کبھی کسی کا نکاح ہونا ہو اور خدا تعالیٰ نے ان کو استطاعت دی ہو کہ سفر خرچ برداشت کر کے یہاں پہنچ سکیں تو وہ نکاح یہ پہنچ سکیں تو وہ نکاح یہاں قادیان ہی یا ریان ہی میں ہوا کرے۔ جس لڑکے کے رشتہ کی یہ تقریب تھی اس کا رشتہ اول ایک ایسی جگہ ہوا ہوا تھا جو کہ حضرت کی بیعت میں نہیں تھے اور جب یہ رشتہ قائم ہوا تھا تو اس وقت لڑکا بھی شامل بیعت نہ تھا جب لڑکے نے بیعت کی تولڑکی والوں نے اس لیے لڑکی دینے سے انکار کر دیا کہ لڑکا مرزائی ہے۔ اس ذکر پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ اول اول یہ لوگ ایک دوسرے کو کافر کہتے تھے سنی وہابیوں کی اور وہابی سنی کی تکفیر کرتا تھا مگر اب اس وقت سب نے موافقت کر لی ہے اور سارا کفر اکٹھا کر کے گویا ہم پر ڈال دیا ہے۔' ۱۹ جون ۱۹۰۳ء جمعہ کی نماز سے پیشتر تھوڑی دیر حضرت اقدس نے ریل کی پیشگوئی قرآن شریف میں مجلس کی ۔ ریل وغیرہ کی ایجاد سے جو فوائد بنی نوع انسان کو پہنچے ہیں ان کا ذکر ہوتا رہا۔ اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ انسانی صنعتوں کا انحصار خدا تعالیٰ کے فضل پر ہے۔ ریل کے واسطے قرآن شریف میں دو اشارے ہیں ۔ اول - إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ ( التكوير : ٨) دوم - إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتْ ( التكوير : ۵) نہیں عشار حمل دار اونٹنی کو کہتے ہیں ۔ حمل کا ذکر اس لیے کیا تا کہ معلوم ہو جاوے کہ یہ قیامت کا ذکر ہے۔ صرف قرینہ کے واسطے یہ لفظ لکھا ہے ورنہ ضرورت نہ تھی ۔ اگر پیشگوئیوں کا صدق اس دنیا میں نہ کھلے تو پھر اس کا فائدہ کیا ہو سکتا ہے اور ایمان کو کیا ترقی ہو؟ بیوقوف لوگ ہر ایک پیشگوئی کو ل البدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخه ۲۶ رجون ۱۹۰۳ء ۱۷۹،۱۷۸