ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 1

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَعَلٰی عَبْدِہِ الْمَسِیْحِ الْمَوْعُوْدِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام یکم جنوری ۱۹۰۳ء بروز پنجشنبہ سالے کہ نکوست او بہارش پیدا ست ہدیۂ عید حضرت حجۃ اللہ علی الارض مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے عید کی مبارک صبح کو جو الہام بطور ہدیہ عید سنایا اس کے متعلق جو اشتہار شائع کیا گیا ہے اسے ہم ذیل میں درج کرتے ہیں وَہُوَ ہٰذَا۔بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ نَـحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ وحی الٰہی کی ایک پیشگوئی جو پیش از وقت شائع کی جاتی ہے چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کو خوب یاد رکھے۔اوّل۔ایک خفیف خواب۱ میں جو کشف کے رنگ میں تھا مجھے دکھایا گیا کہ میں نے ایک لباس فاخرہ پہنا ہوا ہے اور چہرہ چمک رہا ہے۔پھر و ہ کشفی حالت وحی الٰہی کی طرف منتقل ہو گئی چنانچہ وہ تمام فقرات ۱ فجر کی نماز کے وقت حضرت اقدسؑ نے تشریف لاتے ہی یہ رؤیا سنائی۔۔۔فرمایا کہ ان کو آج ہی شائع کر دیا جاوے۔(البدر جلد ۱ نمبر ۱۱ مورخہ ۹؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۸۵ )