ملفوظات (جلد 4) — Page 356
کہ اس نے کبھی کلمہ پڑھ دیا ہو۔بجز اعتقاد کے محبت نہیں ہوا کرتی۔اول عظمت دل میں بیٹھتی ہے پھر محبت ہوتی ہے۔سادہ خوراک ایک ذکر پر فرمایا کہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گذرا ہے کہ میں نے گوشت کا منہ نہیں دیکھا ہے اکثر مسی روٹی (بیسنی )یا اچار اور دال کے ساتھ کھا لیتا ہوں آج بھی اچار کے ساتھ روٹی کھائی ہے۔نسخ فرمایا کہ ایک سالک کی عمر میں نسخ ہوتا رہتا ہے۔انبیاء کی زندگی میں بھی نسخ ہوتا ہے اسی لیے اول حالت آخر حالت کے ساتھ مطابق نہیں ہواکرتی۔جسمانی حالتوں میں بھی نسخ دیکھا جاتا ہے۔۱ ۲۹؍مارچ۱۹۰۳ء (مجلس قبل ازعشاء) عصمت انبیاء فرمایا۔صلیب چونکہ جرائم پیشہ کے واسطے ہے۔اس واسطے نبی کی شان سے بعیدہے کہ اسے بھی صلیب دی جاوے۔اس لیے توریت میں لکھا تھا کہ جو کاٹھ پر لٹکایا جائے وہ ملعون ہے۔آتشک وغیرہ جوخبیث امراض خبیث لوگوں کو ہوتے ہیں اس سے بھی انبیاء محفوظ رہتے ہیں۔نفس قتل انبیاء کے لئے معیوب نہیں ہے مگر کسی نبی کا قتل ہونا ثابت نہیں ہے جس آلہ سے خبیث قتل ہو اس آلہ سے نبی قتل نہیں ہوتا۔خوش خطی خوش خطی پر ذکر ہوا فرمایا کہ حسن تنا سب اعضا کا نام ہے جب تک یہ نہ ہوملا حت نہیں ہوتی۔اللہ تعالیٰ نے اسی لیے اپنی صفت فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَ(الانفطار:۸) فرمائی ہے عَدَلَکَ کے معنے تنا سب کے ہیں کہ نسبتی اعتدال ہرجگہ ملحو ظ رہے۔۲ ۱ البدر جلد۲نمبر۱۲ مو رخہ ۱۰ ؍اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۸۹، ۹۰ ۲ البدر جلد۲نمبر۱۲ مو رخہ ۱۰ ؍اپریل ۱۹۰۳ءصفحہ۹۰ ،۹۱