ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 189 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 189

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۸۹ جلد چهارم فرمایا کہ اس کا اشارہ یا تو مقدمہ کی شاخوں کی طرف معلوم ہوتا ہے یا آریہ سماج کو جو اشتہار نو مسلموں نے دیا ہے اس سے جوش میں آ کر وہ لوگ کچھ گندی گالیاں وغیرہ دیویں ۔ چنانچہ شام کو ایک اشتہار آریوں کی طرف سے نکل آیا جس میں ایسے ہی گندے الفاظ تھے اور اصل معنوں پر کوئی معقول بات نہ تھی اس پر آپ نے فرمایا کہ چونکہ الہام کے بعد نیا معاملہ یہی پیش آیا ہے ہم الہام کو اس پر چسپاں کرتے ہیں۔ خدا نے اس کے مقابلہ پر کیا سامان رکھے ہیں ہمیں اس کی خبر نہیں ۔ ارادہ الہی پر تقدم بے ادبی ہے اور اسی لئے اس کے مقابل پر غضب سے بھرا ہوا اشتہار نکالنا درست نہیں اس میں نفس کے رگ وریشے ہوں گے اس کے لئے جو راہ خدا نکالے وہ ٹھیک ہوگی ۔ لے ۱۰ رفروری ۱۹۰۳ء حضرت اقدس نے فرمایا ہے کہ یہ وقت دعا اور تضرع کا ہے وہ اخبارات جو کہ آپ کی مخالفت میں ہمیشہ خلاف واقعہ باتیں درج کرتے ہیں اور گند اور نخش بیانی ان کا کام ہے ان کو ہرگز نہ لیا جاوے اور نہ ان کے مقابلے پر اشتہا روغیرہ دیا جاوے۔ یہ ان کو ایک اور موقع گند بکنے کا دیتا ہے۔ یہ وقت دعا اور تضرع کا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم میں اور ہماری قوم میں فیصلہ کر دے ۔ ل البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۵ البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۵