ملفوظات (جلد 4) — Page 176
چھپا ہوا ہے۔یَـحْمَدُکَ اللہُ۱ یعنی خدا تیری تعریف کرتا ہے۔جھوٹ ایسی شَے ہے کہ آخر ایک دن پر آکر انسان اس سے تھک جاتا ہے۔پھر اگر خدا توفیق دیوے تو توبہ کرتا ہے ورنہ اسی طرح نامراد مَر جاتا ہے۔(بوقتِ ظہر ) پتھری کے اخراج کا نسخہ اس وقت آپؑنے تشریف لا کر تھوڑی دیر مجلس کی۔بعض وقت مثانہ سے جو کنکروغیرہ تکلیف دے کر پیشاب کی طرح نکلتے ہیں ان کی نسبت فرمایا کہ نربسی ۳ رتی اور وائنم اپی کاک کا استعمال اس کے واسطے بہت مفید ہے اور چاول وغیرہ لیسدار اشیاء کا استعمال نہ کرنا چاہیے۔یہی لیس منجمد ہو کر کنکر بن جاتی ہے۔پھر فرمایاکہ میرے والد صاحب کو بھی یہ مرض رہی ہے وہ صِبر کی گولیاں استعمال کیا کرتے تھے۔بہت مفید ہیں اس میں صِبر ، سہاگہ، بزر النج، فلفل اور دار فلفل وغیرہ ادویہ ہوتی ہیں۔(بوقتِ عصر) اس وقت ایک خط کے ذریعے سے خبر ملی کہ جہلم میں اب پھر کرم دین کا ارادہ مقدمہ کا ہے اور وہ نگرانی کرانا چاہتا ہے۔حضرت اقدس نے فرمایاکہ گھبرانا نہ چاہیے یہ تو خدا کے عجائبات ہیں۔؎ ہر بلا کیں قوم راحق دادہ است زیر آں گنج کرم بنہادہ است فرمایا۔صبح کو ایک الہام ہوا تھا میرا ارادہ ہوا کہ لکھ لوں۔پھر حا فظہ پر بھروسا کرکے نہ لکھا۔آخر وہ ایسا بھولا کہ ہر چند یاد کیا مطلق یاد نہ آیا۔دراصل یہی بات ہے مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰيَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَاْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَااَوْ مِثْلِھَا(البقرۃ:۱۰۷)۔۱الحکم میں ہے۔’’ یَـحْمَدُکَ اللہُ مِنْ عَرْشِہٖ یعنی اللہ تعالیٰ اپنے عرش سے تیری حمد، تعریف کرتا ہے۔‘‘ (البدر جلد ۷ نمبر ۶ مورخہ ۱۴؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۵ )