ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 163 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 163

راضی نہیں ہوتے۔اللہ تعالیٰ پر ایمان نہیں مطلق نہیں۔دل ٹیٹرھے ہو گئے ہیں۔مَردم شماری میں خلاف واقعہ رپورٹ مولوی عبدالکریم صاحب نے بیان کیا کہ سول ملٹر ی گز ٹ میں چونکہ حسب دستور مَردم شماری پر ریمارک لکھا جا رہا ہے انہوں نے اس غلطی کو شائع کر دیا ہے کہ احمدیہ فرقہ کا بانی مر زا غلام احمد ہے اس نے اول ابتدا چوڑھوں سے کی اور پھر ترقی کرتے کرتے اعلیٰ طبقہ کے آد می اس کے پیرو ہوگئے۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ اس کی بہت جلد تردید ہونی چاہیے یہ تو ہماری عزّت پر بہت سخت حملہ کیا گیا ہے۔چنانچہ اسی وقت حکم صادرہوا کہ ایک خط جلدتر انگریزی زبان میں چھاپ کر گورنمنٹ اور مَردم شماری کے سپرنٹنڈنٹ کے پاس بھیجا جاوے تاکہ اس غلطی کا ازالہ ہو اور لکھا جاوے کہ گورنمنٹ کو معلوم ہوگا کہ چوڑھے ایک جرائم پیشہ قوم ہے ان سے ہمارا کبھی بھی تعلق نہیں ہوا۔ایک شخص نامی مرزا امام الدین قادیان میں ہے جس کی ہم سے ۳۰ برس سے زیادہ سے عد او ت چلی آتی ہے اور کوئی میل ملاپ اس کا اور ہمارا نہیں ہے۔اس کا تعلق چوڑھوں سے رہا اور اب بھی ہے۔تو ایک فریق جو کہ ہمارا دشمن ہے اور اس کا تعلق چوڑھوں سے ہے اس کے عادات اور چال چلن کو ہم پر تھاپ دینا سخت درجہ کی دل آزاری ہماری اور ہماری جماعت کی ہے۔اور یہ عزت پر سخت حملہ ہے اور ایک بڑی مکروہ کارروائی ہے جو کہ سرزد ہوئی ہے۔چوڑھے تو درکنار ہمیں تو ایسے لوگوں سے بھی تعلق نہیں ہے جو کہ ادنیٰ درجہ کے مسلمان اور رذیل صفات رکھتے ہیں۔ہماری جماعت میں عمدہ اور اعلیٰ درجہ کے نیک چال چلن کے لوگ ہیں۔اوروہ سب حسنہ صفات سے متصف ہیں۔اور ایسے ہی لوگوں کو ہم ساتھ رکھتے ہیں۔گورنمنٹ کو چاہیے کہ صاحب ضلع گورداسپور۱ سے اس اَمر کی تحقیقات کرائے اور عدل سے کام لے کر اس آلودگی کو ہم سے دور کرے۔ہم خود امام الدین کو اسی لیے نفرت سے دیکھتے ہیں کہ اس کا ایسی قوم سے تعلق ہے۔پنجاب میں یہ مسلّم اَمر ہے کہ جس شخص کے ز یاد ہ تر تعلقات چوڑھوں سے ہوں اس کا چال چلن ۱ مراد ڈپٹی کمشنر صاحب گورداسپور (مرتّب)