ملفوظات (جلد 3) — Page 1
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ وَعَلٰی عَبْدِہِ الْمَسِیْحِ الْمَوْعُوْدِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام ۸؍ جنوری ۱۹۰۲ء ابتلا اور ھمّ وغم کا فائدہ حضرت اقدسؑ کی ایک تقریر جو ۸؍جنوری ۱۹۰۲ء بوقت سیر آپ نے فرمائی۔فرمایا۔اﷲ تعالیٰ چاہتا تو انسان کو ایک حالت میں رکھ سکتا تھا مگر بعض مصالح اور امور ایسے ہوتے ہیں کہ اس پر بعض عجیب وغریب اوقات اور حالتیں آتی رہتی ہیں۔ان میں سے ایک ھمّ و غم کی بھی حالت ہے۔ان اختلافِ حالات اور تغییر وتبدیل اوقات سے اﷲ تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتیں اور اسرار ظاہر ہوتے ہیں۔کیا اچھا کہا ہے ؎ اگر دنیا بیک دستور ماندے بسا اسرارہا مستور ماندے جن لوگوں کو کوئی ھمّ وغم دنیا میں نہیں پہنچتا اور جو بجائے خود اپنے آپ کو بڑے ہی خوش قسمت اور خوشحال سمجھتے ہیں وہ اﷲ تعالیٰ کے بہت سے اسرار اور حقائق سے ناواقف اور ناآشنا رہتے ہیں۔اس