ملفوظات (جلد 3) — Page 77
ہر دو پریس ہم دو دن کے لیے خالی کروا دیتے ہیں۔حضرتؑنے بہت پسند فرمایا اور حکم دیا کہ ایسا کیا جاوے تا کہ یہ اشتہار وقت پر جلد شائع ہو جائے۔اﷲ تعالیٰ شیخ صاحب موصوف کو جزائے خیر دے۔اُن کے مطبع سے اس طرح وقتاً فوقتاً حضرت کے زیادہ ضروری کاموں میں نصرت ملتی رہتی ہے۔الہام ۲۸؍اپریل حضرت اقدسؑ کو الہام ہوا۔’’اِنِّیْ اُحَافِظُ کُلَّ مَنْ فِی الدَّارِ۔‘‘ فرمایا۔دار کے معنے نہیں کھلے کہ اس سے مُراد صرف یہ گھر ہے یا قادیان میں جتنے ہمارے سلسلہ کے متعلق گھر ہیں۔مثلاً مدرسہ اور مولوی صاحب کا گھر وغیرہ۔۱ ۲۹ ؍ اپریل ۱۹۰۲ء چراغ الدین جمونی کا توبہ نامہ ظہر کے وقت فرمایا۔میاں چراغ الدّین جموں والے نے اپنا توبہ نامہ بھیج دیا ہے۔یہ اُن کی بڑی سعادت ہے اور ہم مانتے ہیں کہ انہوں نے دراصل کوئی افترا نہیں کیا تھا بلکہ حدیث ِنفس اور اضغاث ِاحلام سے ایک دھوکا لگ جاتا ہے۔شیخ یعقوب علی الحکم میں شائع کر دیں کہ سب لوگ اُن کو اپنا بھائی سمجھیں اور خُلق کے ساتھ اُن سے پیش آویں۔۲۸ ؍ اپریل کے الہام کا ذکر تھا فرمایا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ہمارا گھر اتنا بڑا ہوتا کہ سارے جماعت والے اس کے اندر آجاتے۔عیسائیوں کے باہمی اختلافات عیسائیوں کے باہمی اختلافات کا ذکر تھا اور ایک کتاب پڑھی جارہی تھی۔جس میں یہ ذکر ہے کہ موجودہ مذہب عیسوی اصل میں پولوس نے فریب دہی سے بنایا ہے مسیح کا یہ مذہب نہ تھا۔حضرت اقدسؑ نے فرمایا کہ دیکھو! یہ لوگ آپ ہی عیسائیت کی جڑیں کاٹ رہے ہیں،کیونکہ لکھا ہے کہ اگر مسیح دجال کو نہ