ملفوظات (جلد 3) — Page 493
توکّل کے لئے ضروری ہے کہ پہلے اونٹ کا گھٹنا باندھو۔یعنی تدابیر سے کام لو۔۶۱ خبر دار خد اکی بردباری پر مت اترانا وہ پکڑتا تو دیر سے ہے مگر سخت پکڑتا ہے۔۶۷ جو زیادہ واقف ہو وہی زیادہ ڈرتا ہے۔۶۷ جب مجھے پریشان حال شخص کا حرم میں علیحدگی کی حالت میں دعا کرنا یاد آتا ہے تو میرا دل کانپ جاتا ہے۔۶۸ میرا دل کانپ جاتا ہے۔۶۹ اس نے عالمِ بقا کی راہ اختیار کر لی۔۷۰ احمد کا نام سب نبیوں کے نام کا مجموعہ ہے جب سو کا ہندسہ آگیا تو نوّے بھی ہمارے سامنے ہے۔۷۱ اس موقع شناس گویّے نے کتنا اچھا راگ گایا کہ غزل کے اندر محبوب کی بات بھی لے آیا۔۹۴ اے شخص جس نے یونانیوں کی حکمت پڑھی ہے، ایمان والوں کی حکمت بھی پڑھ۔۱۰۱ اپنی ہمت بلند رکھو کیونکہ منصف خدا تعالیٰ کی ذات ہے۔۱۰۵ میں تُو ہو گیا اور تُو میں ہو گیا۔۱۱۹ ایسا شخص جس کے بارہ میں خبر دے دی جائے اس کی پھر دوبارہ کوئی اطلاع نہیں آتی۔۱۳۴ تیرے چہرہ کا تصوّر جمانا کچے آدمیوں کا کام نہیں کیونکہ تیری زلفوں کے سایہ میں آنا چالاکی کا طریقہ ہے۔۱۴۱ اگر تو لوگوں کے مرتبہ کا دھیان نہیں رکھتا تو تُو بے دین ہے۔۱۴۸ صادق وہ ہوتا ہے جو ابتلاؤں کےدن۔۔۔