ملفوظات (جلد 3) — Page 485
جمعہ کے لئے جماعت کا ہونا ضروری ہے اگر دو آدمی مقتدی اور تیسرا امام اپنی جماعت کے ہوں تو نماز جمعہ پڑھ لیا کریں وَ اِلَّا نہ (سوائے احمدی احباب کے دوسرے کے ساتھ جماعت اور جمعہ جائز نہیں)۔شہرت پسندی سے اجتناب ایک صاحب نے عرض کی کہ حضور نے جہلم مقدمہ کی تاریخ پر جانا ہے اگر اجازت ہو تو اشتہار دیدیا جاوے تاکہ ہر ایک اسٹیشن پر لوگ زیارت کے واسطے آجاویں فرمایا کہ جو ہمیں ملنے والے ہیں وہ تو اکثر آتے جاتے رہتے ہیں اور جو لوگ جماعت میں داخل نہیں ہیں ان کے لئے سر درد خرید نے سے کیا فائدہ؟میری طبیعت کے یہ اَمر برخلاف ہے اگر وہ اہل ہوتے تو خود یہاں آتے اب اس طرح ان سے ملاقات تو وقت کا ضائع کرنا ہے۔خَلق اور خُلق ایک نووارد صاحب نے عرض کی کہ حضرت خلق کے کیا معنے ہیں؟ حضرت اقدس نے فرمایا کہ خَلق اورخُلق دو لفظ ہیں خَلق تو ظاہری حسن پر بولا جاتا ہے اور خُلق باطنی حُسن پر بولا جاتا ہے باطنی قویٰ جس قدر مثل عقل، فہم، سخاوت، شجاعت، غضب وغیرہ انسان کو دیئے گئے ہیں ان سب کا نام خُلق ہے اور عوام النّاس میں آج کل جسے خُلق کہا جاتا ہے جیسے ایک شخص کے ساتھ تکلّف کے ساتھ پیش آنا اور تصنّع سے اس کے ساتھ ظاہری طور پر بڑی شیریں الفاظی سے پیش آنا تو اس کا نام خُلق نہیں ہے بلکہ نفاق ہے۔خُلق سے مُراد یہ ہے کہ اندرونی قویٰ کو اپنے اپنے مناسب مقام پر استعمال کیا جاوے جہاں شجاعت دکھانے کاموقع ہے وہاں شجاعت دکھاوے جہاں صبر دکھانا ہے وہاں صبر دکھاوے۔جہاں انتقام چاہیے وہاں انتقام لیوے۔جہاں سخاوت چاہیے وہاں سخاوت کرے یعنی ہر ایک محل پر ہرایک قویٰ کو استعمال کیا جاوے نہ گھٹایا جاوے نہ بڑھایا جاوے۔یہاں تک کہ عقل اور غضب بھی جہاں تک کہ اس سے نیکی پر استعانت لی جاوے خُلق ہی میں داخل ہے اور صرف ظاہری حواس کا نام