ملفوظات (جلد 3) — Page 459
سے بھری ہوئی پیشگوئیاں جو ہم کرتے ہیں یہ کہاں سے ہوتی ہیں؟ اگر کہو کہ یہ کوئی علم نہیں ہے تو اس علم کے ذریعے سے وہ بھی کر سکتا ہے کرکے دکھاوے۔ورنہ ماننا پڑے گا کہ ایک زبردست طاقت ہے جو الہام کر رہی ہے یہ پیشگوئیاں جو کہ غیبوبیت کے رنگ اور طاقت اور اقتدار کے ساتھ ہوتی ہیں۔ان سے بڑھ کر اور کوئی نشان (خدا پر ایمان لانے کے واسطے) نہیں ہے نہ آسمان نہ زمین نہ اور کوئی شَے۔ان پر نظر کر کے جو نتیجہ نکالیں گے اور جو بات پیش کریں گے وہ ظنی ہوگی۔یہی ایک بات (پیشگوئی والی) یقینی ہے کہ جس کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔لیکھرام کو قتل کروانے کے الزام کا جواب عرب صاحب نے ذکر کیا کہ ایک شخص نے کہا کہ لیکھرام کو خود اپنے کسی جماعت کے آدمی کے ذریعہ سے مَروا ڈالا ہے۔اس پر فرمایا کہ ہمارے ساتھ ہزارہا جماعت ہے اگر ان میں سے کسی کو کہوں کہ تم جا کر مار آئو تو یہ میری پیری اور بیعت کا سلسلہ کب چل سکتا ہے؟ یہ تو جب ہی چل سکتا ہے کہ صفائی ہو اور پیروؤں کو معلوم ہو کہ پاک باطنی کی تعلیم دی جاتی ہے اورجب ہم خود ہی قتل کے منصوبے لوگوں کو سمجھاویں تو یہ کاروبار کیسے چل سکتا ہے؟ اب یہ اس قدر گروہ ہے کوئی ان میں سے بولے کہ ہم نے کس کو کب کہا تھا کہ جا کر اسے مار ڈالے۔یہ سلسلہ منہاجِ نبوت پر چل رہا ہے پھر عقل کے شیدائیوں کی نسبت فرمایا کہ جس طور سے ہم سمجھتے ہیں اور منہاجِ نبوت پر یہ سلسلہ چل رہا ہے اس کے بغیر سمجھ نہیں آتا۔یہ لوگ خواہ دہریہ ہوں یا نہ ہوں مگر بے بہرہ ضرور ہیں۔پاک زندگی، استقامت، توکّل ان کو پورے طور پر نصیب نہیں ہوتا اور بڑے دنیا دار ہوتے ہیں۔یتیم پوتے کامسئلہ عرب صاحب نے سوال کیا کہ ایک شخص نے مجھ پر اعتراض کیا تھا کہ شریعتِ اسلام میں پوتے کے واسطے کوئی حصہ وصیت میں نہیں ہے۔اگر ایک شخص کا پوتا یتیم ہے توجب وہ شخص مَرتا ہے تو اس کے دوسرے بیٹے حصہ لیتے ہیں اور اگر چہ وہ بھی اس کے بیٹے کی