ملفوظات (جلد 3) — Page 441
ہی قبول ہو چکی ہے غفلت سے زندگی بسر مت کرو جو شخص غفلت سے زندگی نہیں گذارتا ہرگز امید نہیں کہ وہ کسی فوق الطاقت بَلا میں مبتلا ہو کوئی بَلا بغیر اذن کے نہیں آتی جیسے مجھے یہ دعا الہام ہوئی ہے۔رَبِّ کُلُّ شَیْءٍ خَادِمُکَ رَبِّ فَاحْفَظْنِیْ وَانْصُـرْنِیْ وَارْحَـمْنِیْ۔سب خدا کے ہاتھ میں ہے یہاں تک آپ نے تقریر کی تھی اتنے میں مولوی عبد الکریم صاحب گورداسپور سے اور دیگر احباب آگئے اور حالات ِسفر وغیرہ سناتے رہے۔مولوی عبد الکریم صاحب کے سفر میں ہر ایک قسم کے عوارض اور شکایت سے محفوظ رہنے پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ ہمارا ایمان ہے کہ سب اس کے ہاتھ میں ہے خواہ اسباب سے کرے خواہ بِلا اسباب کے۔۱ ۱۶؍دسمبر ۱۹۰۲ء بروز سہ شنبہ(بوقتِ فجر) طاعون اور مخالفین کا ایک عذر اس وقت حضرت اقدس تشریف لا کر نماز سے پیشتر کچھ عرصہ بیٹھے رہے اور ایک شخص طاعون کے کچھ حالات حضرت کو سناتا رہا کہ جب لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ تم مسیح موعود کو مان لو تو اس سے محفوظ رہو گے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ خدا کو کیوں نہ مانیں جو اس کے ایک بندے کو جا کر مانیں۔حضرت اقدس نے فرمایا کہ ابو جہل اور اس کے ساتھی بھی یہی کہا کرتے تھے۔(بوقتِ ظہر ) آئینہ کمالاتِ اسلام کا اثر ایک عرب پر اس وقت مولوی عبد الکریم صاحب نے جناب ابو سعید عرب صاحب احمدی تاجر برنج رنگوں برہما کے حالات حضرت کو سنائے جن کا خلاصہ یہ تھا کہ اوّل اوّل عرب صاحب ایک بڑے آزاد مشرب اور نیچریت کے رنگ میں رنگے ہوئے تھے پھر کتاب آئینہ کمالاتِ اسلام کسی طرح