ملفوظات (جلد 3) — Page 390
ن پر لکھی جاوے۔یہ سن کر مولوی مبارک علی صاحب تیار ہوئے کہ میں جاتا ہوں۔مگر اس مقبرہ بہشتی میں میرے لئے جگہ رکھی جاوے میں نے کہا کہ خلیفہ نورالدین کو بھی ساتھ بھیج دو۔یہ خواب ہے جو حضرتؑ نے سنایا اور فرمایا کہ اس سے پیشتر میں نے تجویز کی تھی کہ ہماری جماعت کی میّتوں کے لئے ایک الگ قبرستان یہاں ہو۔سو خدا نے آج اس کی تائید کر دی اور انجیل کے معنے بشارت کے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے ارادہ کیا ہے کہ وہاں سے کوئی بڑی بشارت ظاہر کرے اور جو شخص وہ کام کر کے لائے گا وہ قطعی بہشتی ہے۔(بوقتِ ظہر و عصر) ایک نشان چند ایک احباب مع مولوی عبد الستار صاحب جو آج تشریف لائے تھے ان سے ملاقات کی ان کے تحفے تحائف لے کر جو انہوں نے حضرت اقدس کے بطور نذر پیشکش کئے تھے فرمایا کہ ان کا آنا بھی ایک نشان ہے اور اس الہام یَاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَجٍّ عَمِیْقٍ کو پورا کرتا ہے۔فرمایا۔میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں نماز مغرب ہی پڑھی جاوے۔کشمیر میں قبرِ مسیحؑ مغرب کی نماز باجماعت ادا کر کے حضرت اقدسؑ حسب معمول مسجد مبارک کے شمال و مغربی گوشہ میں بیٹھ گئے فجر کی خواب پر حضرت اقدس اور اصحاب کبار ذکر کرتے رہے۱ فرمایا کہ