ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 346 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 346

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۴۶ جلد سوم حضرت اقدس کے گذشتہ ایما پر مرکز سے عربی رسالہ جاری کرنے کی خواہش عبداللہ عرب صاحب نے کشتی نوح چند ورق کا ترجمہ عربی زبان میں کیا تھا وہ حضرت اقدس کو سناتے رہے۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ اگر یہ مشق کر لیں کہ اردو سے عربی اور عربی سے اردو ترجمہ کر لیا کریں تو ہم ایک عربی پرچہ یہاں سے جاری کر دیویں ۔ پھر شرم کے ذکر پر فرمایا کہ شرم ایک شرم انسان کو دوزخ میں لے جاتی ہے اور ایک شرم بہشت میں لے جاتی ہے جو شخص شرم کی وجہ سے اپنے علم سے فائدہ نہیں اٹھا تا اس کے لئے شرم دوزخ ہے۔ پھر آج کل کے معترض مولویوں کی حالت پر فرمایا کہ مولویوں کی حالت ان لوگوں نے بالکل پادریوں کا ڈھنگ اختیار کیا ہوا ہے جیسے وہ جب ملتے ہیں تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر سب وشتم شروع کر دیتے ہیں ؟ ہیں اسی طرح یہ لوگ اسی ہمارے معاملہ میں کرتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ بھی تماشہ دیکھ رہا ہے آنحضرت کے زمانہ میں بھی کفار کیا کیا نہ کرتے تھے اگر خدا چاہتا تو اسی وقت کفار کو تباہ کر دیتا مگر اس نے ایسانہ کیا کچھ عرصہ ان کی ناز برداری کرتا رہا۔ پھر سرور شاہ صاحب سے حضرت اقدس کچھ گفتگو ان کے سفر امرتسر ایک پیشگوئی کا پورا ہونا کے متعلق کرتے رہے ایک مقام پرفرمایا کہ ہم نے مالی انعامات دے دے کر ان لوگوں کو اپنے مقابلہ پر بلا یا مگر یہ لوگ نہ آئے مگر ہم دینے سے تھکے نہیں ابھی اور دیویں گے اور اگر وہ اسے قبول نہ کریں گے تو گویا اپنے ہاتھوں سے ایک اور پیشگوئی ہمارے حق میں پوری کر دیں گے وہ یہ ہے کہ حدیث شریف میں ہے کہ مسیح مال دے گا اور لوگ نہ لیں گے تو اگر انکار کرتے ہیں تو اپنے ہاتھ سے اسے پورا کرتے ہیں ۔ فرمایا ۔ گفتگوئیں ایسے مقامات پر ہونی چاہئیں جہاں رؤساء بھی جلسہ مذہبی گفتگو کا طریق میں ہوں اور تہذیب اور نرم زبانی سے ہر ایک بات کریں کیونکہ دشمن