ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 283

ملفوظات حضرت مسیح موعود پر عمل کرو اور جو مخالف ہوا سے رڈ کرو۔ ۲۸۳ جلد سوم کلمہ والی بات تو ہم تھوڑے دنوں تک خود شائع کرنے والے ہیں یہ تو کلمہ کلمہ لئے پھرتے ہیں اور یہاں خود میرا الہام ہے أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ أَوْ لَا دِی ۔ جو مامور ہو کر آتا ہے اس کی ذاتیات سے الہام وابستہ نہیں ریعت شارح کی محتاج ہے ہوتے وہ تو شریعت کا شارح ہوتا ہے جس طرح حضرت مسیح کے وقت شریعت شارح کی محتاج تھی اسی طرح اس وقت بھی شریعت شارح کی محتاج ہو رہی تھی کیونکہ جس طرح اس وقت یہود کے ۷۲ فرقے تھے اسی طرح اسلام کے ۷۲ فرقے ہو گئے ۔اب خدا ان سب کو ملا کر ایک بنانا چاہتا ہے۔ رات تین بجے کے قریب مجھے الہام ہوا ۔ وَ إِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ شیطان کی آخری جنگ الَّذِي نَعِدُهُمْ لِلسِّلْسِلَةِ السَّمَاوِيَّةِ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ جَفَ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنَ - قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَى أَنَّمَا الْهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ وَالْخَيْرُ كُلُّهُ فِي الْقُرْآنِ - فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ ۔ معلوم ہوتا ہے کہ آدمی دو قسم کے ہیں ایک وہ کہ جانتے تو نہیں مگر ان میں ابھی انسانیت ہے۔ دوسرے وہ جن کے آنکھ کان فہم وغیرہ سب جاتے رہتے ہیں اور حجارہ میں داخل ہیں وہ بھی جہنم میں داخل ہوں گے جو کہ سمجھے ہوئے تو ہیں مگر بعض تعلقات دنیاوی کی وجہ سے وہ قبول نہیں کرتے۔ معلوم ہوتا ہے اس میں کوئی تجویز ہے اور اس کو ابھی مخفی رکھا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ترقی ہونے والی ہے اور اللہ کریم کچھ چشم نمائی کرنے والے ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ جو کچھ ہمارے ارادہ میں ہے وہ ہو چکا۔ اب ٹل نہیں سکتا ۔ لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ مُنْفَدِّيْنَ حَتَّى تَأْتِيَهُمُ الْبَيِّنَةُ ي براہین کا میرا الہام ہے۔ مجھے خدا نے اسی لئے بھیجا ہے کہ ان اہلِ کتاب کو بین دکھلا کر دم بخود کیا جاوے۔ عنقریب سمجھ لیویں گے کہ ان کو کوئی مفر نہیں۔ مسلمانوں نے تو اقبالی ڈگری اپنے اوپر عیسائیوں کو دیدی۔ آؤ وہ فیصلہ ہمارے ساتھ بھی کرو جو انبیاء کے ساتھ ہونا چاہیے تا کہ آسما ہیے تا کہ آسمان سے اس