ملفوظات (جلد 3) — Page 281
فرمایا کہ سنّیوں کو تو ایک کر لیا اب ان کو چاہیے کہ خارجیوں کو بھی ایک کرے۔ان کا بھی حق ہے پھر کبھی مل کر علیؓ اور عثمانؓکو گالیاں دے لیا کریں اور کبھی وہ ابو بکرؓ و عمرؓ کو دے لیا کریں۔ہمیں خدا نے اس لئے مامور کیا ہے کہ جو حد سے زیادہ شانیں (خدا کی مخلوق کی) بنائی ہوئی ہیں ان کو دور کریں اس کے حصہ دار سنّی بھی ہیں ان میں بھی شرک بہت پھیلا ہوا ہے۔تازہ الہامات پھر حضرت نے آج کے الہامات سنائے کہ آج یہ الہام ہوئے ’’یُـرِیْـدُوْنَ اَنْ یُّـطْـفِـئُوْا نُـوْرَکَ۔یُـرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَخَطَّفُوْا عِرْضَکَ۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔‘‘ فرمایا کہ خدا تعالیٰ ہمیں اکیلا، کمزور، ضعیف پا کر، ہماری حمایت پر ہی آسمان سے تار آ جاتی ہے۔۱ ۲۰؍اکتوبر ۱۹۰۲ء بروز دو شنبہ (بوقتِ سیر) حسب معمول حضرت اقدسؑ سیر کے لئے نکلے اور طاعون کے ذکر پر فرمایا کہ اس موسم میں آج کل عموماً گلٹیاں بغل وغیرہ میں نکلا کرتی ہیں مگر جب تک ان کے ساتھ کوئی زہریلا مادہ نہ ہوتب تک طاعون نہیں کہلاتی۔عیسائیوں کے چار سوالوں کا جواب ایک شخص کے چار سوال دہلی سے آئے تھے جو کہ عیسائیوں کی طرف سے اس پر ہوئے تھے وہ شیخ یعقوب علی صاحب نے پڑھ کر سنائے۔کلمۃ اﷲ کی حقیقت اوّل سوال اس مضمون پر تھا کہ انجیل میں لکھا ہے کہ اوّل کلام تھا اور کلام سے خدا ہوا اور خدا کی روح سے مسیح پیدا ہوا اور قرآن نے بھی اسے کلمہ