ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 264 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 264

حفاظت سے حصہ لینے والا وہ شخص ہے جو اپنے دل میں سمجھ لے کہ میں نے تبدیلی پیدا کر لی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرح ہو جاوے۔جس طرح انہوں نے ٹاٹ کے کپڑے پہن لئے تھے۔۱ عذاب شدید آنے والا ہے فرق سے فرق ہوتا ہے۔اگر بیعت کے وقت وعدہ اور ہے اور پھر عمل اور ہے تو دیکھو کتنا فرق ہے۔اگر تم خدا سے فرق رکھو گے تو وہ تم سے فرق رکھے گا اگر ہماری جماعت سے سو آدمی مَرجاویں تو ہم یہی کہیں گے کہ ان کے دلوں میں فرق تھا کیونکہ ہمیں کسی کے اندرونہ کا کیا حال معلوم ہے عیسٰیؑ اور موسٰی کے وقت کیا ہوا۔۲